پاکستان میں تھری جی کا آغاز 2012 میں؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد یاسین نے امید ظاہر کی ہے کہ 2012 کے وسط تک پاکستان میں تھری جی (3G) ٹیکنالوجی متعارف کروا دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فی الحال پالیسی ترتیب دی جارہی ہے۔ پالیسی اکتوبر کے اختتام تک تیار کر لی جائے گی۔ اس پالیسی میں تھری جی لائسنس کے حوالے سے مختلف آپشنز موجود ہونگی کہ لائسنس صرف دو ٹیلی کام کمپنیوں کو دیا جائے یا تمام کو۔  اس پالیسی کے مطابق جن کمپنیوں کو لائسنس نہیں دیا جائے گا انہیں فرنچائزنگ کی آپشن دی جائے گی، جس کی ذریعے وہ بھی اپنے صارفین کو تھری جی سروس دے سکیں گے۔

ان تمام آپشنز کو اگلے سال جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا، اور جون یا جولائی میں تھری جی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پی ٹی اے اس شیڈول پر عمل کر پائے گی؟ یا ہمیشہ کی طرح یہ بھی محض طفل تسلیاں ہی ہیں؟

منبع