تھری و فور جی لائسنسوں کی کامیاب نیلامی، زونگ نے دونوں لائسنس جیت لیے

پاکستان میں تھری جی اور فور جی لائسنس کی نیلامی کا عمل کئی سالوں کی تاخیر کے بعد کل پایہ تکمیل کو پہنچا۔ گو کہ نیلامی الیکٹرانک طریقہ کار کے تحت کی گئی تاہم اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں اس مقصد کے لیے ایک حال مختص کیا گیا جہاں حکومتی اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود رہی۔

3g-4g-pakistan
اس نیلامی میں پاکستان کی چار بڑی موبائل کمپنیوں؛ موبی لنک، یوفون ، ٹیلی نار اور زونگ نے حصہ لیا جبکہ وارد تمام تر عمل سے باہر رہی۔ نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے نہ صرف انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئیں بلکہ نیلامی کے 8 راونڈز کے نتائج پی ٹی اے کی ویب سائیٹ پر نشر کیے جاتے رہے۔
resr8پی ٹی اے کی جانب سے جاری کیے گئے نتائج کے مطابق زونگ واحد کمپنی ہے جس نے تھری جی اور فور جی دونوں لائسنس حاصل کیے، جبکہ موبی لنک، یوفون اور ٹیلی نار صرف تھری جی لائسنس حاصل کر پائیں۔  زونگ نے 10 میگا ہرٹز فریکیونسی بلاک تھری جی اور 10 میگا ہرٹز فریکیونسی بلاک فور جی سے جیتا، موبی لنک نے 10 میگا ہرٹز بلاک تھری جی، جبکہ یوفون اور ٹیلی نار نے تھری جی 2100 میگا ہرٹز فریکیونسی کا 5 میگا ہرٹز بلاک حاصل کیا۔ اس نیلامی سے حکومت پاکستان کو کم و بیش 111 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوفون نے فور جی لائسنس حاصل کرنے کے لیے بھی بولی لگائی تھی تاہم چونکہ اسکے لیے تھری جی کا  10 میگاہرٹز بلاک خریدنا لازم تھا اس لیے یوفون کو فور جی لائسنس کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔ اب فور جی کا ایک لائسنس باقی ہے، پی ٹی اے چیئرمین کے مطابق یہ لائسنس آئندہ چند ماہ میں فروخت کر دیا جائے گا۔
companies
ٹیلی کام کمپنیوں نے نیلامی سے قبل ہی پاکستان کے بڑے شہروں میں تھری جی سروس کی ٹیسٹنگ شروع کر دی تھی اور امید ہے کہ اگلے ماہ تک تمام کمپنیاں پاکستان کے بڑے شہروں میں تھری جی سروس کی فراہمی شروع کردیں گی۔ تاہم چھوٹے شہروں میں یہ ٹیکنالوجی 2015 کے اختتام تک ہی پہنچے گی۔

  • تو کیا جن کمپنیوں نے جو لائسنس جیتے ہیں وہ اپنے صارفین کو وہی سروس رے پائیں گی. . اس اعتبار سے وارد والے کیا کریں گے ؟

    • فی الحال تو وارد صارفین کُڑھنے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے یا پھر اپنا نمبر کسی اور نیٹورک پر پورٹ کروا لیں۔

  • اسد

    ماشاءاللہ سب پاکستانیوں کو مبارک ہو اب ہم بهی دنیا کے ساتھ آگئے ہیں ٹیکنالوجی کے میدان میں.

  • سلام! میں PTCL Evo استعمال کرتا ہوں۔۔۔۔ کیا تھری جی یا فور جی کا فائدہ ھم لوگوں کو بھی ھوگا یاصرف موبائیل صارفین کو ھوگا۔۔۔۔مہربانی کر کے کوئی دوست رھنمائی کر دے۔۔۔۔شکریہ

    • پی ٹی سی ایل کے بارے میں تو نہیں پتہ البتہ اب موبائل کمپنیاں بھی تھری و فور جی ڈونگل فراہم کرسکیں گی۔

  • فرحان احمد

    جب وارد نے سپکٹرم کی نیلامی میں حصہ نہیں لیا تو کیسے ممکن ہے کہ اسے LTEمل جائے؟ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ باقی کمپنیوں کے ساتھ ناانصافی ہو گی۔اس پر باقی چاروں کمپنیوں کو خاموش نہیں بھیٹنا چاہیے۔

    • وارد کے پاس 1800 MHz فریکیونسی بلاک موجود ہے، جس پر معاہدے کے مطابق کوئی بھی ٹیکنالوجی استعمال کی جاسکتی ہے۔

  • اعجاز حمید

    0 1 میگا ہرٹز اور 5 میگا ہرٹز میں کیا فرق ہوتا ہے

  • وہ تو مجھے بھی پتہ ھے کہ سیل فون پر نیٹ اسپیڈ بڑھ جائیگی۔۔۔مگر افسوس کوئی بھی میرا غم دور نہیں کر سکا کہ ہم EVO استعمال کرنے والوں کا کیا بنے گا؟؟؟

  • اعجاز حمید

    کیا یہ خبر سچ ہے کے وارد 4جی نیٹ ورک متارف کروانے والا ہے.