یوفون نے بلیک بیری 8520 نئی قیمت پر پیش کر دیا

یوفون کی جانب سے حال ہی میں صارفین کے لئے بلیک بیری کرو8520 فون دوبارہ متعارف کروایا گیا ہے۔اس سے قبل یہ فون 2009 میں 25000 روپے کی تعارفی قیمت پر پیش کیا گیا تھا۔ اس بار یہ فون تین مختلف رنگوں سفید ، سلور اور لال میں دستیاب ہے۔ فون لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے تمام سروس سنٹرز اور دیگر علاقوں میں موجود یوفون کے دفاتر سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔فون کی قیمت 16999 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بلیک بیری کرو ایک انتہائی دیدہ زیب QWERTY کی بورڈ موبائل فون ہے ۔ فون کی نمایا ں خصوصیات یہ ہیں:

  • 2 میگا پکزل کیمرہ ، ویڈیو ریکارڈنگ
  • 2.46 انچ لمبی سکرین
  • وائی فائی اور بلیوٹوتھ
  • چمکنے والا کی بورڈ، ٹریک پیڈ
  • بلیک بیری ایپ ورلڈ

فون سے متعلق مزید معلومات کے لئے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں۔