بلیک بیری Z10 : پاکستان میں دستیابی اور قیمت

جیسا کہ آپ جانتے ہونگے کہ گذشتہ ماہ مشہور کمپنی آر آئی ایم کی جانب سے کمپنی کا نام تبدیل کر کے بلیک بیری رکھ لیا گیا اور اس موقع پر جہاں نیا بلیک بیری 10 آپریٹنگ سسٹم متعارف کروایا گیا وہیں دو نئے بلیک بیری فونز Z10 اور Q10 بھی متعارف کروائے گئے۔

bb-z10
آئی فون سے مشابہت رکھنے والے نئے بلیک بیری Z10 نے تو چند دنوں میں ہی دنیا بھر میں دھومیں مچا دیں اور صارفین اسے دھڑا دھڑ خرید رہے ہیں۔

پاکستان میں یہ فون گرے چینل کے ذریعے اس ماہ کے آغاز پر کم و بیش 70 سے 80 ہزار کے درمیان دستیاب تھا۔ لیکن بعد میں TCSConnect کی جانب سے اسے 64999 روپے میں پیش کیا گیا۔ لیکن اب حال ہی میں یوفون اور وارد کی جانب سے بھی اپنے صارفین کے لیے یہ فون صرف 60 ہزار روپے میں متعارف کروادیا گیا ہے۔

z10

یوفون پیکج کی تفصیلات:
یوفون کی جانب سے اپنے پوسٹ پیڈ صارفین کو یہ فون 60 ہزار روپے بشمول تمام ٹیکسز میں فروخت کیا جارہاہے۔ اسکے ساتھ ساتھ بلیک بیری 10 BIS سروس 1000 روپے ماہانہ اور BES سروس 1500 روپے ماہانہ میں فراہم کی جارہی ہے۔ آپ یہ فون لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں یوفون کے منتخب سروس سنٹرز سے حاصل کرسکتے ہیں۔

وارد پیکج کی تفصیلات:
وارد کی جانب سے بھی یہ فون اپنے پوسٹ پیڈ صارفین کو 60 ہزارروپے میں فراہم کیاجارہا ہے جبکہ BIS سروس کے ماہانہ چارجز 1000 روپے ہونگے جس پر 10 فیصد لاگو ہوگا۔

بلیک بیری Z10 کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:

  • 4.2 انچ لمبی سکرین اور 1280×768 ریزولیوشن
  • بلیک بیری 10 آپریٹنگ سسٹم
  • 1.5 گیگاہرٹز ڈول کور پراسیسر
  • 2 جی بی ریم اور 16 جی بی میموری
  • 32 جی بی میموری کارڈ کی سہولت
  • پشت کی جانب 8 میگا پکزل کیمرہ اور سامنے کی جانب 2 میگا پکزل
  • بلیوٹوتھ، این ایف سی، وائی فائی، اور تھری جی