پی ٹی سی ایل کی سمارٹ ٹی وی بنڈل آفر

پی ٹی سی ایل کی جانب سے گذشتہ روز ایک نئی بنڈل آفر متعارف کروائی گئی ہے، جسکے ذریعے اب صارفین انتہائی کم دام میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور سمارٹ ٹی وی کے مزے اٹھا سکتے ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے یہ اقدام سمارٹ ٹی کی تیزی سے گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا دینے کی ایک کوشش ہے۔
اس آفر کے ذریعے صارفین 749 روپے ماہانہ میں 256 kbps انٹرنیٹ ، بغیر لائین رینٹ ٹیلی فون اور سمارٹ ٹی حاصل کر سکتے ہیں۔

آفر کی شرائط و ضوابط:

  • آفر کے ماہانہ اخراجات 749 روپے ہونگے۔
  • یہ آفر موجودہ براڈبینڈ یا سمارٹ ٹی صارف بھی حاصل کرسکتے ہیں، لیکن اسکے لئے انہیں 1500 روپے ادا کرنا ہونگے۔
  • 256kbps انٹرنیٹ 30 ستمبر 2011 تک لامحدود ڈاونلوڈز فراہم کرے گا، جس کے بعد ڈاون لوڈ کی حد 1 GB ہوگی۔
  • اس آفر میں کسی قسم کا سٹوڈنٹ ڈسکاؤنٹ نہیں لیا جاسکتا۔