پرانا ٹوئیٹر مرنے کے قریب

ٹوئیٹر انتظامیہ کے مطابق پرانی ٹوئیٹر ویب سائیٹ اس ہفتے ختم کر دی جائے گی اور وہ تمام صارفین جو ابھی تک ٹوئیٹر کی پرانی ویب استعمال کر رہے ہیں انہیں نئی ویب سائیٹ پر منتقل کر دیا جائے گا۔

گذشتہ سال ستمبر میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر کا نیا ورژن جاری کیا گیا تھا جس کے زریے صارفین کی پروفائلز ، تصاویر اور ویڈیوز کوایک نئے انداز میں پیش کیا گیا تاکہ صارفین بیک وقت تمام معلومات سے اگاہ رہیں۔ تاہم پرانی ویب سائیٹ کو بھی وقتی طور پر چالو رکھا گیا۔ یاد رہے کہ ٹوئیٹر کی نئی ویب سائیٹ ، یوٹیوب اور فلکر جیسی 16 بڑی کمپنیوں کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔