گوگل فوٹو وائن

گوگل نے اپنی جدت بھری روایات کو قائم رکھتے ہوئے تصاویر شئیر کرنے والی ایک نئی سروس ” فوٹو وائن” متعارف کروا دی ہے۔  اس سروس کے ذریے آپ کسی بھی موضوع پر ایک تصویر شیئر کرتے ہیں اور اسکے بعد آپکے دوست بھی اسی موضوع پر اپنی تصاویر اپلوڈ کرتے ہیں اور یوں یہ سلسلہ چلتا جاتا ہے۔

یہ سہولت گوگل پلس صارفین کے لیے تو ضرور میسر ہوگی لیکن امید کی جاسکتی ہے کہ فیس بک اور ٹوئٹر صارفین بھی اس سروس کے مزے لوٹ سکیں گے۔ فی الوقت یہ سروس صرف دعوت نامہ کے ذریے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ آپ اس پتے پر اپنے لیے دعوت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔ گوگل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سروس کا آغاز اور دعوت نامے اس ماہ کے آخر پر متوقع ہیں۔