یوفون کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار مائیکرو سمز کا اجرا

حال ہی میں یوفون کی جانب سے مائیکرو سم کارڈ متعارف کروائے گئے ہیں۔ یہ سم کارڈ آئی فون 4، آئی پیڈ اور ان تمام دیگر مصنوعات میں استمعال کئے جا سکتے ہیں جو کے مائیکرو سم ٹیکنالوجی سے مزین ہیں۔ یہ سم کارڈز عام سم کے جیسے ہی ہیں اور انکی میموری بھی اتنی ہی ہے لیکن انکا حجم عام سم کارڈ سے کم ہے۔
یوفون کی اس سہولت سے آئی فون یا دیگر مائیکروسم فونز استعمال کرنے والے صارفین کو یقیناً بہت فائدہ ہوگا کیونکہ اس سے پہلے انہیں اپنی سم کو کاٹ کراستعمال کرنا پڑتا تھا جس سے سم ضائع ہونے کا احتمال بھی ہوتا تھا اور وہ سم کسی اور موبائل میں استعمال کے قابل بھی نہیں رہتی تھی۔

شرائط و ضوابط:
نئی سم کی قیمت 150 روپے اور ڈپلیکیٹ سم کی قیمت 50 روپے ہوگی۔
یہ سم صرف مائیکرو سم ٹیکنالوجی سے مزین فونز میں استعمال ہو سکتی ہیں۔
سم کسی بھی سروس سنٹر سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
سمز کا ذخیرہ محدود ہے۔