انٹل نے 7th جنریشن کور پراسیسر متعارف کروادیئے

انٹل نے باقاعدہ آفیشل اعلان کے ذریعے اپنے 7th  جنریشن کور پراسیسرمتعارف کروادیئے ہیں۔یہ پراسیسرز Kaby Lake کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں جوکہ اس پراجیکٹ کا خفیہ نام ہے۔ ان پراسیسرز کو لانچ کرنا انٹل کے لیئے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ انٹل نے اپنے سابقہ ماڈلز کی طرح اس نئے ماڈل میں بھی کارکردگی، گرافکس اور پاور کو مزید بہتر بنانے پر خاص توجہ دی ہے۔

انٹل کے مطابق کمپنی کےانجینئرز نے Kaby Lake سی پی یو کے ذریعےسابقہ سال متعارف کروائے گئے کور پراسیسر سے 12 فیصد اضافی کارکردگی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس  اضافی کارکردگی کی ایک خاص وجہ پراسیسر کو بنانے کے عمل میں تبدیلی اور ڈیزائن کو مزید بہتر کرنے سے آئی ہے۔یہ پراسیسر 14nm مینوفیکچرنگ پراسیس کے استعمال سے بنائے گئے ہیں۔

core

ان 7th جنریشن پراسیسر ز کا مقصد صرف بجلی کا کم استعمال اور اور تیز رفتار ہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ انٹل نے گرافکس کو بھی بہتر بنایا ہے اور انٹل نے دعویٰ بھی کررکھا ہے کہ ان پراسیسرز پر گرافکس کی کارکردگی سابقہ پراسیسرز سے کئی درجہ بہتر ہے۔ ان پراسیسرز پر 4K UHD ویڈیوز کو دیکھنا اور ایڈیٹنگ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ بہتر اور تیز رفتار ہوگا۔

7th-gen-wafer-itnama

کمپنی نے کہا ہے ہے 7th جنریشن Kaby Lake  سی پی یو چند دن میں خریداری کے لیئے دستیاب ہوں گے. ان نئے پراسیسرز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ کیجئے: