اینڈرائیڈ سمارٹ فونز پر ویڈیوز دیکھنے کے لیے 5 بہترین ایپلی کیشنز

عام طور پر اسمارٹ فون صارفین کی ایک بڑی تعداد اپنے اسمارٹ فون پر ویڈیو ز، گانے، ڈرامے اور فلم دیکھنے کو پسند کرتی ہے۔ جب آپ ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں تو یقیناً یہ بھی چاہتے ہوں گے کہ وہ درست انداز میں اور ایچ ڈی HD میں آپ کو دیکھنے میں ملے۔ اینڈرائیڈ کے فونز میں زیادہ تر پہلے سے ویڈیو پلیئر تو موجود ہوتے ہیں لیکن وہ اتنے زیادہ پاور پل فیچر کے ساتھ نہیں ہوتے۔ اسی سلسلہ میں آج اینڈرائیڈ کے لیئے آپ کے سامنے 5 بہترین ویڈیو پلیئرز کو پیش کیا جارہا ہے۔

1۔ وی ایل سی میڈیا پلیئر – VLC Media Player

وی ایل سی کو اگر اینڈرائیڈ کے ساتھ ساتھ تمام آپریٹنگ سسٹم پر ایک بہترین ویڈیو پلیئر کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ وی ایل سی ایک مکمل پلیئر ہے جس کے ذریعے آپ تقریباً تمام ویڈیوز اور آڈیوز کو دیکھ اور سن سکتے ہیں۔اس کے علاوہ انٹرنیٹ سے براہ راست اسٹریمنگ بھی کرسکتے ہیں۔اور اگر چاہیں تو نیٹ ورک پر موجود ویڈیوز کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔وی ایل سی پلیئر کے ذریعے اگرکسی ویڈیو میں سب ٹائٹلز موجود نہ ہوں تو آپ ویڈیو کو چلا کر آپشن میں جاکر ڈاؤنلوڈ سب ٹائٹلز پر کلک کریں تو وی ایل سی آپ کو خود سے فوری اس ویڈیو کے سب ٹائٹل کو ڈاؤنلوڈ کرکے دے گا۔

ڈاؤنلڈ ربط

vlc

2۔ ایم ایکس پلیئر – MX Player

ایم ایکس پلیئر اینڈرائیڈ کے لیئے دوسرا بہترین ویڈیو پلیئر ہے جس کے ذریعے آپ بے شمار ویڈیو اور آڈیو فارمیٹس کو دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ایم ایکس پلیئر میں آپ  سب ٹائٹل کو اپنی مرضی کے مطابق کنٹرول کرسکتےہیں۔ اس کے علاوہ ویڈیو کو زوم Zoom بھی کرسکتے ہیں۔

ڈاؤنلڈ ربط

mxplayer

3۔ کے ایم پلیئر – KM Player

کے ایم پلیئر بھی زیادہ تر ویڈیو اور آڈیو فارمیٹس کو سپورٹ کرتا ہے۔ کے ایم پلیئر کا خاص فیچر یہ ہے کہ اس میں آپ کو ویڈیو بند کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی اگر آپ کسی دوسرے ایپ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کے ایم پلیئر کے فیچر کے ذریعے آپ وہ ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں اور ویڈیو کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کلاؤڈ اسٹوریج سروس گوگل کلاؤڈ پر موجود ویڈیوز کو بغیر ڈاؤنلوڈ کیئے براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ کے ایم پلیئر تمام سب ٹائٹل فارمیٹس کو بھی سپورٹ کرتا ہے جس سے آپ کو سہولت ہے کہ کسی بھی فارمیٹ میں موجود سب ٹائٹل کو آپ استعمال کرسکتے ہیں۔

ڈاؤنلڈ ربط

kmplayer

4۔ کوڈی میڈیا سنٹر – Kodi Media Center

کوڈی میڈیا سنٹر صرف ویڈیو پلیئر ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک مکمل میڈیا اسٹیشن ہے جوکہ آپ کے اینڈرائیڈ فون کو ایک معمولی فون سے ایک مکمل میڈیا سنٹر بناسکتا ہے۔ اس میں آپ ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ آئی پی ٹی وی بھی دیکھ سکتے ہیں اور کوڈی کے لیئے بنائے گئے پلگ انز کو انسٹال کرکے مختلف فلم یا ٹی وی سیریل آپ بغیر ڈاؤنلوڈ کیئے براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔یوٹیوب، ڈیلی موشن یا کسی بھی ویڈیو ویب سائٹ کی ویڈیو بھی براہ راست آپ کوڈی میں دیکھ سکتے۔ عام الفاظ میں کوڈی ایک ایسا میڈیا سنٹر ہے جس نے انٹرنیٹ پر موجود ویڈیوز، آڈیوز اور ٹی وی کے خزانہ کو ایک چھوٹے سے ایپ میں سما دیاہے۔

ڈاؤنلڈ ربط

kodi

5۔ موبو پلیئر – MoboPlayer

موبو ویڈیو پلیئر بھی آپ کو ایک کثیر تعداد کے ویڈیو فارمیٹس کی ویڈیو زکو چلانے کی سہولت دیتا ہے۔اس کے علاوہ موبو پلیئر کے ذریعے آپ انٹرنیٹ سے براہ راست اسٹریمنگ بھی کرسکتے ہیں۔ موبو پلیئر ایک ویڈیو میں مختلف آڈیو ٹریکس اور سب ٹائٹل شامل کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔

ڈاؤنلڈ ربط

moboplayer

اوپر دی گئی فہرست امید ہے کہ آپ کو پسند آئے گی اور آپ اپنی مرضی اور پسند کے مطابق اب تک ویڈیو پلیئر ڈاؤنلوڈ بھی کرچکے ہوں گے۔آپ کا پسندیدہ ویڈیو پلیئر اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کون سا ہے ہمیں تبصرہ کرکے ضرور بتائیے گا۔