پانی سے چلنے والی بوتل گھڑی

بوتل میں جن کے بارے میں تو سبھی نے سنا ہوگا لیکن بوتل میں گھڑی ایک نئی چیز ہے۔ ایمازون سٹور پر دستیاب یہ انوکھی گھڑی بوتل میں موجود پانی کی مدد سے چلتی ہے۔

clock
آپ بوتل کی شفاف سطح سے الیکٹروڈ پلیٹس کو بخوبی دیکھ سکتے ہیں، بوتل کے وسط میں ایک کم وولٹیج کی الیکٹرانک گھڑی نصب کی گئی ہے۔

گھڑی کو چلانے کے لیے آپ کو اس میں پانی یا کوئی اور مشروب ڈالنا ہوگا، اگر اس پانی میں نمکیات کی مقدار زیادہ ہوگی تو گھڑی زیادہ عرصہ تک کام کرے گی۔ بہتر نتائج کے لیے آپ کو کم و بیش دو ہفتوں بعد اسکا پانی بدل سکتے ہیں۔

41mknebFxRL
اس گھڑی کی تیاری میں کوئی راکٹ سائنس کا استعمال نہیں ہوا، اور الیکٹرانکس کی تھوڑی بہت سمجھ بوجھ رکھنے والے افراد مناسب سامان کے ساتھ خود بھی ایسی گھڑی تیار کرسکتے ہیں۔