سماجی روابط کی مشہور ویب سائیٹ فیس بک کی دسویں سالگرہ

facebook-anniversary-cake

سماجی روابط کی مشہور ویب سائیٹ فیس بک کو بنے آج دس سال مکمل ہوگئے۔ 4 فروری 2004 کو ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک طالب علم مارک زکربرگ اور انکے چند دوستوں نے اپنے ہاسٹل کے ایک کمرے سے اس ویب سائیٹ کا آغاز کیا تھا۔

گو کہ یہ اپنی طرز کی کوئی انوکھی ویب سائیٹ نہ تھی بلکہ اس سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس جیسے Friendster, MySpace اور گوگل Orkut چل رہی تھیں۔ فیس بک شروع میں ان سے کچھ اسطرح مختلف تھی کہ یہ صرف طالب علموں کے باہمی رابطہ کا کام سرانجام دیتی تھی۔ سال کے اختتام تک فیس بک صارفین کی تعداد 1 ملین سے تجاوز کر گئی جس کے بعد 2005 میں فیس بک کو دنیا بھر کے طالب علموں کے لیے کھول دیا گیا۔ سال 2006 میں قوانین کو تبدیل کردیا گیا اور اب طالب علموں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں 13 سال سے زائد عمر افراد کو رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی گئی۔ 2007 میں فیس بک پلیٹ فارم کو باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا۔

Thefacebook
2004 میں فیس بک کی ویب سائیٹ کا منظر

آج دسویں سالگرہ کے موقع پر مارک زکربرگ نے سٹیٹس پیغام کے ذریعے تمام فیس بک صارفین کا شکریہ ادا کیا اور آئیندہ آنے والوں سالوں میں ٹیکنالوجی کی ترقی کا ایک مختصر خاکہ پیش کیا۔ جہاں تمام دنیا کے لوگوں کے پاس انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوگی اور وہ اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار مختلف طریقوں سے کر سکیں گے۔

ان دس سالوں میں اس ویب سائیٹ پر بہت سے نت نئے فیچرز متعارف کروائے گئے جنہوں نے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کر دیا۔ فیس بک کے دس سالوں کی کہانی نیچے دی گئی تصویر میں دیکھی جاسکتی ہے۔ اسکے علاوہ فیس بک پر Lookback فیچر کے ذریعے آپ بھی فیس بک جائن کرنے سے اب تک اپنی کہانی ایک ویڈیو کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔ تو ابھی ٹرائی کیجئے اور دوستوں کو بھی اسکے بارے میں بتائیں :

Facebook_10th_Timeline.jpeg.CROP.promovar-mediumlarge