آئی ٹی نامہ کی تیسری سالگرہ، آپکی اور ہماری شکایات

سب سے پہلے آپ تمام دوستوں کو آئی ٹی نامہ کی تیسری سالگرہ بہت مبارک ہو، یہ آپ دوستوں کی محبت اور حوصلہ افزائی ہے کہ آئی ٹی نامہ پراجیکٹ گذشتہ تین سالوں سے جاری ہے۔

com

اب آتے ہیں آپکے شکوے شکایتوں کی جانب، یہ بات سچ ہے کہ آئی ٹی نامہ پر اپڈیٹس کی تعداد روز بروز کم ہوتی جارہی ہے اور اب تو کئی کئی دن کوئی نئی پوسٹ دیکھنے کو نہیں ملتی۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اردو بلاگنگ سے فی الوقت کسی قسم کی آمدن ممکن نہیں، ایسی صورتحال میں لکھاریوں کو معاوضہ ادا کرنا بہت مشکل ہے۔ وہ دوست جو پہلے کبھی کبھار ایک آدھ تحریر لکھ بھیجتے تھے وہ بھی اب کنارہ کشی کر چکے ہیں۔ ایک دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ بہت سے بلاگ، فورمز اور اخبارات، آئی ٹی نامہ کی تحاریر چوری کرکے انہیں اپنے نام سے چھاپ دیتے ہیں۔ جو کہ کریٹیو کامنز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ مصنف کی دل آزاری کا سبب بھی بنتی ہے۔ میں تمام دوستوں سے گذارش کروں گا کہ وہ آئی ٹی نامہ کی تحاریر اپنے بلاگ و فورمز پر ضرور شئیر کریں۔ لیکن اصل لنک اور مصنف کا نام لکھنا مت بھولیں۔

میری پوری کوشش ہے کہ اس بلاگ کو پہلے کی طرح روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے اور آپ لوگوں تک انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا سے نت نئی خبریں اور معلومات فراہم کی جائیں۔ ہمیشہ کی طرح اگر اگر آپ کے ذہن میں کوئی تجویز ہو یا آپ کو آئی ٹی نامہ پر کوئی خامی یا نقص نظر آئے تو ہمیں ضرور مطلع کیجئے۔ اگر آپ آئی ٹی نامہ کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو رابطے کا صفحہ استعمال کیجئے۔