ITNama

Menu
  • پہلا صفحہ
  • بلاگ اپڈیٹس
  • انٹرنیٹ
    • فیس بک
    • ٹوئٹر
    • گوگل
  • سافٹوئیر
  • گیجٹس
    • ایپل
    • اینڈرائیڈ
    • ونڈوز فون
    • نوکیا
    • سام سنگ
    • ایچ ٹی سی
    • بلیک بیری
    • سونی
    • ہواوے
  • ٹیلی کام
    • موبی لنک
    • ٹیلی نار
    • یوفون
    • زونگ
    • وارد
    • پی ٹی سی ایل
    • وطین
    • وائی ٹرائیب
    • کیوبی
    • پی ٹی اے
  • گیمز
  • الیکٹرانکس
  • ٹیکنالوجی
  • گرما گرم
  • فورمز
  • رابطہ کیجئے
Search

زونگ کی نئی سروس کے ذریعے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے اپنا اکاؤنٹ ری چارج کریں

by محمد زہیر چوھان November 14, 2013, 12:28 pm 0 Comments

زونگ کی جانب سے حال ہی میں صارفین کے لیے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پری پیڈ بیلنس حاصل کرنے اور پوسٹ پیڈ بل جمع کروانے کی نئی سروس متعارف کروائی گئی ہے۔
zong-online-payment
زونگ کے O2O پراجیکٹ کے تحت فراہم کی جانے والی اس سروس میں صارفین اتصلات اور یوبی ایل کے تیار کردہ پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے محفوظ طریقہ سے کسی بھی بینک کا ماسٹرکارڈ یا ویزا سے مزین ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے بل ادا یا پھر بیلنس ری چارج کرسکتے ہیں۔

گو کہ زونگ کی یہ سروس ایک لحاظ سے منفرد ہے تاہم بہت سے بینک پہلے ہی اپنی ویب سائیٹس پر موبائل بیلنس ری چارج کی سہولت فراہم کر رہے ہیں ایسی صورت میں کسی تیسری کمپنی پر بھروسہ کرنا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔ تاہم جو لوگ باہر کے ممالک سے پاکستان میں اپنے عزیزدوستوں کو بیلنس بھیجنا چاہیں اب انہیں دوسری ویب سائیٹس پر کمیشن ادا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے کریڈٹ کارڈ سے ہی بیلنس بھجوا سکتے ہیں۔

سروس استعمال کرنے کا طریقہ:
اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے یہ ویب سائیٹ کھولیں : http://o2o.zong.com.pk/o2o/ ، وہاں پر موجود خانوں میں اپنا موبائل نمبر، ری چارج کی رقم اور سیکیورٹی کوڈ درج کریں۔
اگلے صفحے پر اپنے کارڈ کی تفصیلات فراہم کریں، جسکے بعد ٹرانزیکشن مکمل ہونے پر آپ کو کامیابی کا پیغام نظر آئے گا۔
کارڈ میں مطلوبہ رقم موجود نہ ہونے یا کسی غلطی کی وجہ سے آپ کو دوبارہ سے تمام معلومات درج کرنا ہونگی۔

شرائط و ضوابط:

  • سروس کے معیار کو بہتر رکھنے اور چوری چکاری روکنے کے لیے اس سروس کے ذریعے آپ 24 گھنٹوں میں پری پیڈ پر 999 روپے کا بیلنش اور 2000 روپے تک پوسٹ پیڈ بل ادا کرسکتے ہیں۔
  • آپ ایک دن میں ایک ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ سے صرف 2 ٹرانزیکشنز کر سکتے ہیں۔
  • آپ کے کارڈ کا تمام تر ڈیٹا اتصلات کے پے منٹ گیٹ وے پر منتقل کیا جاتا ہے، اور عالمی معیار کے مطابق کسی بھی قسم کی معلومات کو محفوظ نہیں کی جاتیں۔
  • ٹرانزیکشن ہونے کے بعد رقم کسی بھی صورت میں واپس نہیں کی جائے گی۔
  • اپنے کارڈ کی معلومات زونگ کے کسی بھی نمائندے کو ہرگز فراہم مت کریں ورنہ ادارہ ذمہ نہ ہوگا۔
  • اگر ٹرانزیکشن کے بعد آپ کو بیلنس موصول نہیں ہوا تو 310 پر اپنی شکایت درج کروائیں۔

مزید تحاریر:

  1. زونگ فور جی سروس اب 100 سے زائد شہروں میں دستیاب
  2. زونگ کی مفت سم آفر : 7 دن کے لیے مفت کالز اور گھر جیتنے کا موقع
  3. پوپ بینیڈکٹ اب اپنا پیغام ٹوئٹر کے ذریعے پھیلائیں گے

تازہ خبریں بذریعہ ای میل

ہمیں سوشل میڈیا پر بھی فالو کریں

تازہ تحاریر

  • ویوو اور ایس او ایس چلڈرنز ویلجز پاکستان کے اشتراک سے”Capture the Future” مُہم کا آغاز کر دیا گیا

  • ویوو نے نیا سمارٹ فون Y200 پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

  • ویوو کا جدیدسمارٹ فون Y27s پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

  • ویوو Y17s اب4GB+4GB Extended RAM کے ساتھ پاکستان میں دستیاب

  • پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں ٹیلی نار کے 100 فیصد بزنس کو خرید لیا

  • جی ٹی اے 6 کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا، گیم 2025 میں لانچ کی جائے گی

  • وٹس ایپ کی جانب سے ای میل ویریفیکیشن کا نیا فیچر متعارف کروائے جانے کا امکان

  • نادرا کی نئی بائیکر سروس کے ذریعے اب پاکستانی شہری گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوائیں

تلاش کیجئے

© 2011 - 2023 آئی ٹی نامہ، جملہ حقوق محفوظ ہیں

  • تعارف
  • Install Urdu
  • فورمز
  • رابطہ
Back to Top