کیو موبائل نے اپنا نیا اسمارٹ فون نوئر Z14 متعارف کروادیا

کیو موبائل نے نوئر سیریز اسمارٹ فون میں ایک نئے اسمارٹ فون کا اضافہ کرتے ہوئے اپنا نیا فون Qmobile Noir Z14 متعارف کردیا ہے۔ کیو موبائل پاکستان میں کم قیمت اسمارٹ فون کے حوالے سے مشہور ہے۔اس بار کیو موبائل نے اپنا نیا فون 32 جی بی سٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کروایا ہے۔ اور اس کے علاوہ فون کی ایک خاصیت فنگر پرنٹ سینسر کی شمولیت ہے۔

z14-qmobile

نمایاں خصوصیات

کیو موبائل نوئز Z14 کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • 5.5 انچ ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے سکرین
  • 4 جی بی ریم
  • 32 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 128 جی بی تک کارڈ کی سہولت
  • 1.8 GHz اوکٹا کور پراسیسر
  • 13 میگا پکزل کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ
  • 8 میگا پکزل فرنٹ کیمرہ
  • 3130 ملی ایمپیئر آور بیٹری
  • فنگر پرنٹ اسکینر
  • اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم

کیو موبائل کے فونز دراصل جیونی بناتی ہے

پہلے کی طرح یہ فون بھی دراصل جیونی (Gionee) نامی چینی کمپنی نے بنایا ہے، جسکے فونز خاص طور پر بھارت میں کافی مشہور ہیں۔ اس فون کا اصل ماڈل جیونی ایس 6 پرو ہے جو کہ بھارت میں کم و بیش 20 ہزار بھارتی روپوں میں فروخت ہورہا ہے۔

فون کی قیمت اور دستیابی:

کیو موبائل نے اپنے نئے نوئر Z14 اسمارٹ فون کی قیمت 25,500 روپے مقرر کی ہے۔ فون خریدنے پر آپ کو ایک سال کی وارنٹی بھی فراہم کی جائے گی۔