اوبر 25 اگست سے کراچی میں ٹیکسی سروس کا آغاز کرے گی

جیسا کہ ہم نے آپ کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ اوبرجلد کراچی اور اسلام آباد میں اپنی ٹیکسی سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے تو لیجئے اب انتظار ختم ہوا اور 25 اگست سے اوبر رشنیوں کے شہر کراچی میں اپنے سفر کا آغاز کر رہی ہے۔

اوبر عام ٹیکسی سے کچھ یوں مختلف ہے کہ آپ موبائل فون ایپلی کیشن کے ہی ذریعے گھر کے دروازے پر گاڑی منگوا سکتے ہیں، جو دکھنے میں ٹیکسی نہیں بلکہ بہترین چمچماتی گاڑی ہے، اور آپ بناء انتظار یا قطار کے انتہائی آرام دہ سفر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

uber-karachi

اوبر کے منتخب شدہ علاقے

اوبر اپنی ٹیکسی سروس کراچی کے منتخب علاقوں میں فراہم کرے گی جن کے نام دج ذیل ہیں:

  • صدر ٹاؤن
  • کلفٹن
  • جمشید ٹاؤن
  • لیاقت آباد
  • نارتھ ناظم آباد
  • گلشن اقبال ٹاؤن
  • کورنگی
  • ملیر ٹاؤن
  • گلبرگ ٹاؤن

کرایہ

  • بنیادی کرایہ: 100 روپے
  • فی کلو میٹر کرایہ: 13.7روپے
  • کم از کم کرایہ: 150 روپے
  • فی منٹ کرایہ:3.7 روپے
  • منسوخ کرنے پر 150 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

یہ کرایہ25 اگست کو کراچی میں  لانچ ہونے کے بعد مختلف یعنی کم یا زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔

لاہور کی طرح کراچی میں بھی آغاز کے ساتھ ہی اوبر کی جانب سے پہلی سواری مفت سروس فراہم کی جائے گی اور صارفین ریفرل کوڈز کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔