ITNama

Menu
  • پہلا صفحہ
  • بلاگ اپڈیٹس
  • انٹرنیٹ
    • فیس بک
    • ٹوئٹر
    • گوگل
  • سافٹوئیر
  • گیجٹس
    • ایپل
    • اینڈرائیڈ
    • ونڈوز فون
    • نوکیا
    • سام سنگ
    • ایچ ٹی سی
    • بلیک بیری
    • سونی
    • ہواوے
  • ٹیلی کام
    • موبی لنک
    • ٹیلی نار
    • یوفون
    • زونگ
    • وارد
    • پی ٹی سی ایل
    • وطین
    • وائی ٹرائیب
    • کیوبی
    • پی ٹی اے
  • گیمز
  • الیکٹرانکس
  • ٹیکنالوجی
  • گرما گرم
  • فورمز
  • رابطہ کیجئے
Search

پی ٹی سی ایل نے بھی اپنے ملازمین کے لیے فیس بک ایٹ ورک کی سہولت متعارف کروا دی

by ثاقب علی August 26, 2016, 3:25 pm 0 Comments

پی ٹی سی ایل اب پاکستان کی ان چند بڑی کمپنیوں میں شامل ہوگئی ہے جنہوں نے اپنے ملازمین کے لیے (فیس بک ایٹ ورک) متعارف کروا دیا ہے۔ اس سے قبل ٹیلی نار اور موبی لنک بھی اپنے ملازمین کے لیے یہ سوشل نیٹورکنگ سروس متعارف کروا چکی ہیں۔

facebook-at-work-ptcl

فیس بک ایٹ ورک آخر ہے کیا بلا؟

فیس بک ایٹ ورک ایک ایسا نیٹورک ہے جو صرف ایک کمپنی اور اسکے ملازمین تک محدود رہے۔ یعنی اس میں کچھ فیچرز تو فیس بک والے ہی ہیں لیکن اسکے صارفین میں صرف اس کمپنی کے ملازمین شامل ہیں۔ فیس بک کی اس سہولت کے تحت آپ ایک نیا اکاؤنٹ تخلیق کرسکتے ہیں جو آپ کے ذاتی فیس بک اکاؤنٹ سے الگ ہے اور آپ پر اپنی کمپنی کے افراد کو ہی شامل کر سکتے ہیں۔

آپ اسے یوں سمجھیے جیسے یہ ای میل کا ایک متبادل ہے، جہاں تین طرح کے گروپس تشکیل دیے جاسکتے ہیں۔

کھلے گروپس: ایسے گروپس جس میں کمپنی کے تمام ملازمین شامل ہوسکیں اور یہاں پوسٹ کی جانے والی معلومات تک رسائی حاصل کرسکیں۔
بند گروپس: یہ وہ گروپس ہیں جن میں کمپنی کے صرف چند افراد کو ہی رسائی دی جائے گی۔
خفیہ گروپس: یہ ایسے گروپس ہیں جن کے بارے میں صرف گروپ ممبران ہی جانتے ہیں اور اس میں داخل ہونے کے لیے ایڈمن کی اجازت ضروری ہے۔

عام فیس بک کے مقابلے میں آپ کو کسی دوسرے فرد کو فرینڈ ریکیوسٹ نہیں بھیجنی بلکہ آپ محض اسے فالو کرکے تمام اپڈیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

فیس بک ایٹ ورک ابھی محض چند سو کمپنیوں کے لیے دستیاب ہے اور ابھی فیس بک کی جانب سے اسکے کوئی چارجز بھی نہیں، لیکن بہت جلد فیس بک کمپنیوں کو چارج کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈینئل رٹز نے فیس بک ایٹ ورک کی دعوت تمام پی ٹی سی ایل ملازمین کو بھیج دی ہے، اور انہیں امید ہے کہ اس کے ذریعے تمام ملازمین بہتر طور پر مسائل کا حل تلاش کرپائیں گے اور صارفین کو بہتر سروس فراہم کی جاسکے گی۔

مزید تحاریر:

  1. فیس بک کی جانب سے کمپنی ملازمین کو اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے کی ترغیب
  2. مائیکروسافٹ نے نوکیا ایکس فونز کو ختم کردیا، 18000 ملازمین فارغ
  3. وارد نے اپنے ملازمین کو فور جی سمز فراہم کر دیں

تازہ خبریں بذریعہ ای میل

ہمیں سوشل میڈیا پر بھی فالو کریں

تازہ تحاریر

  • ویوو سمارٹ فون کو پاکستان میں اپنے جدت کا سفر شروع کیے تین سال مکمل ہوگئے

  • ویوسونک XG2401 : گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے 144Hz ریفریش ریٹ سے مزین بہترین مانیٹر

  • ویوو کی جانب سے جون کے مہینے میں Y53 پر سپر ڈسکاؤنٹ آفر کا اجراء

  • اوپو کی فائینڈ سیریز کا نیا فون Find X بہت جلد متعارف کروائے جانے کا امکان

  • شاؤمی کے نئے فون Mi 7 میں 8 گیگا بائیٹ ریم کا استعمال کیا جائے گا

  • انسٹاگرام ایپلی کیشن اب سکرین شاٹس لینے والوں کی نشاندہی کرے گی

  • ویوو نے پاکستان میں خصوصی طور پر کالے رنگ میں V5s سمارٹ فون متعارف کروا دیا

  • ویوو نے پاکستان میں بہترین سیلفی کیمرہ اور میوزک سے مزین سمارٹ فونز متعارف کروا دیے­­­

تلاش کیجئے

© 2011 - 2020 آئی ٹی نامہ، جملہ حقوق محفوظ ہیں

  • تعارف
  • Install Urdu
  • فورمز
  • رابطہ
Back to Top