جاز کیش کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ کی فیس ادا کریں اور قطار کے انتظار سے بچیں

پاکستانی پاسپورٹ کاحصول، جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ لمبی قطاریں، ایجنٹ مافیا اور سرکاری ملازمین کی سست روی پاسپورٹ کے خواہشمند افراد کے سردرد کا باعث ہیں۔ پاسپورٹ کی فیس جمع کروانے کے لیے الگ قطار میں انتظار کرنا پڑتا ہے اور پھر بعد میں پاسپورٹ آفس کے اندر جانے والی قطار الگ سے۔

تاہم اب موبی لنک نے پاکستان میں پہلی بار پاسپورٹ کی فیس، بذریعہ جاز کیش سروس ادا کرنے کی سہولت متعارف کروائی ہے۔ اس سروس کے تحت آپ پاسپورٹ کے حصول کے لیے مقرر کردہ فیس قریبی جاز کیش ایجنٹ یا پھر اپنے جاز کیش موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کرواسکتے ہیں۔

jazzcash-passport-fee

فیس جمع کروانے پر موصول ہونے والا تصدیقی ایس ایم ایس بینک ڈپازٹ سلپ کا کام کرے گا اور کم سے کم آپ ایک قطار سے نجات حاصل کرپائیں گے۔

جاز کیش کے ذریعے پاسپورٹ فیس جمع کروانے کا طریقہ :

  • پاسپورٹ فیس جمع کروانے کے لیے یا تو قریبی جاز کیش ایجنٹ کے پاس جائیں یا اگر آپ کے پاس موبائل اکاؤنٹ ہے تو وہاں سے پاسپورٹ فیس کا انتخاب کریں۔
  • آپ کو جاز کیش ایجنٹ کو اپنا شناختی کارڈ نمبر، پاسپورٹ کیٹیگری، معیاد، پاسپورٹ ٹائپ، صفحات کی تعداد، ڈیلیوری کی معلومات اور اپنا موبائل نمبر فراہم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان نے پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کا نظام متعارف کروا دیا

مختلف پاسپورٹ کیٹیگری اور معیاد /صفحات کے حوالے سے چارجز کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

passport-fees

تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے پر مقرر کردہ اوقات میں قریبی پاسپورٹ آفس جائیں اور اپنا شناختی کارڈ نمبر بتا کر یا ایس ایم ایس دکھا کر ٹوکن حاصل کریں۔ باقی تمام مراحل عام پاسپورٹ حصول کے جیسے ہی ہونگے۔

نوٹ :

  • اسلام آباد  / راولپنڈی میں گھر پاسپورٹ ڈیلیوری کے چارجز 200 روپے جبکہ باقی شہروں میں 250 روپے ہیں۔
  • جاز کیش کے سروس چارجز 100 روپے فی پاسپورٹ لاگو ہونگے