یاہو نے 18 سال پرانا میسنجر ختم کرنے کا اعلان کر دیا

انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ 18 سال پرانے یاہو میسنجر کو 5 اگست 2016 سے ختم کررہی ہے۔

Yahoo-messenger-oldاگر آپ پرانے انٹرنیٹ صارف ہیں تو یقیناً یاہو میسنجر اور یاہو چیٹ رومز کے بارے میں ضرور جانتے ہونگے۔ یاہو گنتی کی ان چند کمپنیوں میں شامل تھی جنہوں نے انسٹنٹ میسجنگ کی دنیا میں سب سے پہلے قدم رکھا۔  یاہو میسنجر میں پہلے صرف لکھے گئے پیغامات اور بعد ازاں، آڈیو ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی شامل کردی گئی۔

یاہو، جو پچھلے کئی سال سے خسارے کا شکار ہے، اس سے قبل بھی کافی سروسز بند کرچکی ہے۔ کمپنی اعلان کے مطابق یاہو میسنجر کے وہ تمام پیغامات جو آپ کو میل باکس میں محفوظ تھے انہیں بھی 5 اگست کو ختم کردیا جائے گا، لہذا آپ انہیں تاریخ سے پہلے اپنے پاس ڈاؤنلوڈ کرلیں۔
1123-yahoo-messenger-with-voice1
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کمپنی یاہو میسنجر کو ایک نئے انداز میں پیش کرنے کی خواہاں ہے۔ جو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور دیگر کمپنیوں جیسے فیس بک اور وٹس ایپ کو ٹکر دے سکے۔ اس لیے کمپنی نے اپنے صارفین سے بھی مشورہ طلب کیا ہے۔

گو کہ ابھی یاہو کے نئے ورژن کے بارے میں حتمی طور پر معلومات فراہم نہیں کی گئی، تاہم یہ ونڈوز اور میکنٹوش ورژنر میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے نیا ورژن پہلے ہی لانچ کیا چکا ہے۔