ITNama

Menu
  • پہلا صفحہ
  • بلاگ اپڈیٹس
  • انٹرنیٹ
    • فیس بک
    • ٹوئٹر
    • گوگل
  • سافٹوئیر
  • گیجٹس
    • ایپل
    • اینڈرائیڈ
    • ونڈوز فون
    • نوکیا
    • سام سنگ
    • ایچ ٹی سی
    • بلیک بیری
    • سونی
    • ہواوے
  • ٹیلی کام
    • موبی لنک
    • ٹیلی نار
    • یوفون
    • زونگ
    • وارد
    • پی ٹی سی ایل
    • وطین
    • وائی ٹرائیب
    • کیوبی
    • پی ٹی اے
  • گیمز
  • الیکٹرانکس
  • ٹیکنالوجی
  • گرما گرم
  • فورمز
  • رابطہ کیجئے
Search

Wakie، ایک سوشل الارم کلاک جسکی مدد سے صبح جاگنا بہت آسان

by محمد زہیر چوھان December 14, 2014, 12:31 pm 7 Comments

مجھ سمیت بہت سے لوگوں کے لیے صبح سویرے اٹھنا اور خاص کر سردیوں کے موسم میں بستر چھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ موبائل پر تین چار مختلف اوقات کے الارم لگانے کے باوجود ہر بار “Snooze” کا بٹن دبا کر سوجانے کا احساس بھی نہیں ہوتا اور پتہ تب چلتا ہے جب آپ سکول، کالج یا دفتر کے لیے لیٹ ہوجاتے ہیں۔

الارم کی بجائے اگر آپ گھر کے کسی دوسرے فرد کی ذمہ داری لگائیں کہ وہ آپ کو نیند سے بیدار کردے تو اس میں سستی  کرنے کا امکان کم ہوتا ہے۔ لیکن بعض گھروں میں صبح سویرے جگانے کے لیے کوئی رضا مند نہیں ہوتا، تو پھر اس مشکل کا حل کیا نکالا جائے؟

تو لیجئے جناب اس مشکل کا حل روسی ڈویلپرز نے موبائل ایپلی کیشن Wakie کی شکل میں نکالا ہے۔  یہ ایک قسم کی سوشل الارم کلاک ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے جاگنے کے اوقات مقرر کرسکتے ہیں اور اس مقررہ وقت پر انہیں ایپلی کیشن استعمال کرنے والے کسی دوسرے صارف کی جانب سے ایک کال موصول ہوگی۔ اگر آپ کے مقرر کردہ الارم کے وقت کوئی دوسرا صارف جاگ نہیں رہا تو یہ ایپلی کیشن تیز آواز میں ایک میسج سنائے گی۔ جو لوگ کسی ہوٹل میں قیام کرچکے ہیں انہیں یہ آئیڈیا “wake up call” کے قریب معلوم ہوگا۔

wakie
تاہم دنیا کے کسی دوسرے کونے سے ایک اجنبی کی کال موصول ہونا یقیناً کافی عجیب محسوس ہوتا ہے۔ ایپلی کیشن ڈویلپر ہراچک اجیمین کے مطابق کسی اجنبی سے ایک منٹ گفتگو کرکے اس بات کا 99 فیصد امکان ہے کہ آپ کی نیند رفو چکر ہوجائے گی، اور اس میں سنوز کا بٹن بھی موجود نہیں۔ کال کا دورانیہ 1 منٹ ہوگا اور 50 سیکنڈ بعد وارننگ دی جائے گی کہ اپنی گفتگو کو جلد از جلد ختم کریں۔

اس بات کی تسلی رکھیں کہ ویکی کے ذریعے کال کرنے والے یا سننے والے کا فون نمبر خفیہ رکھا جائے گا اور یہ کال بھی انٹرنیٹ کے ذریعے کی جائے گی اور آپ کو اسکے الگ سے چارجز ادا نہ کرنا ہونگے۔ اس سروس کے ذریعے آپ دنیا بھر سے نئے دوست بھی بنا سکتے ہیں اور اپنے کسی دوست کے لیے بھی کال الارم سیٹ کرسکتے ہیں۔
wakie-app
ویکی تین بڑے موبائل آپریٹنگ سسٹمز، اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز فون کے لیے دستیاب ہے۔ اس وقت 80 ممالک میں اسکے کم و بیش 15 لاکھ صارفین موجود ہیں جن کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ آپ یہ ایپلی کیشن اپنے سمارٹ فون کے لیے ان لنکس سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔

  • اینڈرائیڈ ڈاؤنلوڈ
  • ونڈوز فون ڈاؤنلوڈ
  • ایپل آئی او ایس ڈاؤنلوڈ  

مزید تحاریر:

  1. فیس بک کی جانب سے کمپنی ملازمین کو اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے کی ترغیب
  2. نئی ایپلی کیشن جس کے ذریعے آپ اپنے غصے اور نفرت کا اظہار کرسکتے ہیں
  3. الارم بند کرنے پر بجلی کا جھٹکا : سُستی کی چھٹی

تازہ خبریں بذریعہ ای میل

ہمیں سوشل میڈیا پر بھی فالو کریں

تازہ تحاریر

  • ویوو اور ایس او ایس چلڈرنز ویلجز پاکستان کے اشتراک سے”Capture the Future” مُہم کا آغاز کر دیا گیا

  • ویوو نے نیا سمارٹ فون Y200 پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

  • ویوو کا جدیدسمارٹ فون Y27s پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

  • ویوو Y17s اب4GB+4GB Extended RAM کے ساتھ پاکستان میں دستیاب

  • پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں ٹیلی نار کے 100 فیصد بزنس کو خرید لیا

  • جی ٹی اے 6 کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا، گیم 2025 میں لانچ کی جائے گی

  • وٹس ایپ کی جانب سے ای میل ویریفیکیشن کا نیا فیچر متعارف کروائے جانے کا امکان

  • نادرا کی نئی بائیکر سروس کے ذریعے اب پاکستانی شہری گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوائیں

تلاش کیجئے

© 2011 - 2023 آئی ٹی نامہ، جملہ حقوق محفوظ ہیں

  • تعارف
  • Install Urdu
  • فورمز
  • رابطہ
Back to Top