اپنے کمپیوٹر پر ان چاہے سافٹوئیر اور ٹول بار انسٹال ہونے سے کیسے روکیں؟

unchecky

بہت سے دوستوں کو یہ شکایت ہوگی کہ جب وہ اپنے کمپیوٹر پر کوئی نیا پروگرام انسٹال کرتے ہیں تو ساتھ ہی بہت سے ان چاہے سافٹوئیر اور ٹول بار وغیرہ انسٹال ہوجاتی ہیں۔ جو نہ صرف انکے کمپیوٹر کی سیٹنگز کو بگاڑ کررکھ دیتی ہیں بلکہ ویب براؤزر میں نظر آنے والی ٹول بار بھی باعث کوفت ہوتی ہے۔ جو انکے سرچ انجن اور ہوم پیج کو بھی تبدیل کردیتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کمپیوٹر میموری بھی استعمال کرتی ہیں۔

mindspark-toolbars

اس سے بچنے کا صحیح طریقہ تو یہ ہے کہ کوئی بھی پروگرام انسٹال کرتے وقت سکرین پر نظر آنے والی ہدایات کا بغور مطالعہ کیا جائے اور وہاں پر اضافی سافٹوئیر کے خانے کو “uncheck” کردیا جائے۔ مگر جناب ہمارے پاس اس کام کے لیے وقت کہاں؟ اور نتیجتاً عجیب وغریب قسم کی ٹول بارز اور اشتہاری پیغامات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

ty4ns - ask toolbar install by default in java

چلیں کوئی بات نہیں، اسکا بھی حل موجود ہے۔یہ لنک وزٹ کیجئے اور Unchecky نامی ایک چھوٹا سا سافٹوئیر ڈاؤنلوڈ کرلیں۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد کسی بھی عام پروگرام کی طرح اسے اپنے کمپیوٹر پرانسٹال کرلیں، لیجئے جناب کام مکمل ہوا۔

یہ سافٹوئیر اب بیک گراؤنڈ میں چلتا رہے گا اور جب بھی آپ کوئی نیا پروگرام انسٹال کرنے لگیں گے تو یہ اس کے انسٹالر کا جائزہ لے گا۔ اگر اس میں کوئی اضافی سافٹوئیر یا ٹول بار کی آپشن موجود ہوگی تو یہ خود ہی اسے uncheck کر دے گا ۔ بعض اوقات کچھ سافٹوئیر مختلف قسم کے انسٹالر کے ساتھ آتے ہیں، تب بھی Unchecky سروس آپ کو مطلع کردے گی کہ اب آپکے کمپیوٹر پر کوئی ٹول بار یا غیر متعلقہ سافٹوئیر انسٹال کیا جارہا ہے اور آپ ایک کلک کے ذریعے اسے روک سکتے ہیں۔

اس سافٹوئیر کی اچھائی یہ ہے کہ یہ زیادہ میموری بھی نہیں استعمال کرتا اور نیا ورژن آنے پر یہ خود ہی اپڈیٹ بھی ہوجایا کرئے گا۔ Unchecky کیسے کام کرتا ہے، اس بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

ڈاؤنلوڈ لنک : http://unchecky.com/files/unchecky_setup.exe