پی ٹی سی ایل تھری جی ایوو 3.1 پر ایک سال کے لیے 58 فیصد ڈسکاؤنٹ

گو کہ پی ٹی سی ایل ونگل اور ایوو کلاؤڈ کی وجہ سے سب سے پہلے متعارف کروائی گئی تھری جی ایوو 3.1 کی مقبولیت کافی کم ہوگئی ہے لیکن کمپنی کی جانب سے وقتاً فوقتاً مختلف رعایتی آفرز کے ذریعے صارفین کو اسکی جانب راغب کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

epic

گذشتہ روز پی ٹی سی ایل نے نئے سال کی مناسبت سے تھری جی ایوو 3.1 Mbps کے نئے صارفین کے لیے ایک رعایتی آفر پیش کی ہے، اس آفر کے تحت جو صارفین 24 دسمبر سے اگلے سال 3 جنوری کے دوران نئی ایوو ڈیوائس خریدیں گے انکا ماہانہ بل 1200 روپے کی بجائے صرف 500 روپے ہوگا۔

یاد رہے کہ یہ 58 فیصد ڈسکاؤٹ صرف ایک سال کے لیے ہی فراہم کیا جارہے اور سال 2015 کے آغاز پر انہیں پھر سے 1200 روپے ماہانہ ہی ادا کرنا ہونگے۔ اسکے علاوہ ڈسکاؤنٹ صرف ماہانہ چارجز پر ہے اور ڈیوائس خریدنے کے لیے آپ کو پوری رقم یعنی 2250 روپے بھی ادا کرنا ہونگے۔

شرائط و ضوابط:
یہ آفر 24 دسمبر 2013 سے 3 جنوری 2014  کے دوران خریدی گئی ڈیوائس کے لیے ہی موثر ہے۔
اس آفر میں ماہانہ ڈاؤنلوڈنگ کی حد 30 گیگا بائیٹ ہے۔
آفر پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
آفر حاصل کرنے کے لیے قریبی ون سٹاپ شاپ یا مجاز ڈیلر سے ہی رابطہ کریں۔