پیپسی لائک مشین، فیس بک پیج لائک کریں اور فوری طور پرمفت پیپسی حاصل کریں

مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے کسی خاص علاقے یا افراد کے ایک مخصوص گروپ کو مفت سامپل فراہم کرتی ہیں۔ تاہم مشہور کولا ڈرنک بنانے والی کمپنی پیپسی کی جانب سے تشہیر کا ایک نیا انداز اپنایا گیا۔

like-machine
بیلجیئم کی ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی کے تعاون سے پیپسی نے فیس بک لائک مشین تیار کی ہے جو آپ کو پیپسی کا فیس بک صفحہ لائک کرنے پر مفت پیپسی کین فراہم کرتی ہے۔ مفت پیپسی دو طریقوں سے حاصل کی جاسکتی ہے، اس کے لیے آپ مشین کے قریب جا کر اپنے سمارٹ فون سے فیس بک پر پیپسی کا صفحہ لائک کرنا ہوگا، آپ کی لوکیشن سیٹنگز کو استعمال کرتے ہوئے یہ مشین مفت پیپسی کین فراہم کرے گی۔

like-page-phone

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اگر آپکے پاس سمارٹ فون یا لیپ ٹاپ موجود نہیں تو آپ مشین میں نصب ٹچ سکرین کے ذریعے اپنا فیس بک اکاؤنٹ لاگ ان کیجئے اور وہاں سے پیپسی کا پیج لائک کریں جس پر مشین فوری طور پر ایک پیپسی کین اگل دے گی۔ تاہم اس طریقہ میں خدشہ یہ ہے کہ آپکی فیس بک معلومات چوری بھی ہوسکتی ہیں یا ساتھ کھڑا کوئی فرد انہیں پڑھ سکتا ہے۔

pepsi-machine
پیپسی کے مطابق اس نئی تشہیری مہم کے ذریعے انہیں یہ معلوم کرنے میں کوئی دقت نہ ہوگی کہ کن افراد نے انکے کولا ڈرنک کو پسند کیا ہے اور انکا تعلق کس جگہ سے ہے۔ آپ کے خیال میں پیپسی کی یہ نئی تشہیری مہم پاس ہے یا فیل؟ اور اگر ایسی کوئی پروموشن پاکستان میں شروع کی جائے تو کیا آپ اس میں حصہ لیں گے؟

اس تشہیری مہم کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

منبع