موزیلا اور Foxconn کے درمیان معاہدہ، سمارٹ فونز کے ساتھ ٹیبلیٹ بھی متعارف کروائی جائے گی

آپ میں سے بہت سے دوست یہ بات جانتے ہونگے کہ موزیلا کی جانب سے پچھلے کچھ عرصہ سے فائرفاکس موبائل آپریٹنگ سسٹم پر کام کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے پہلے ایک Simulator جاری کیا گیا اور اسکے بعد ڈیویلپرز کے لیے Keon نامی پہلا فائر فاکس سمارٹ فون بھی متعارف کروایا گیا۔ اسی ماہ ZTE کی جانب سے پہلا فائر فاکس سمارٹ فون فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

fire-1
موزیلا کی جانب فائر فاکس آپریٹنگ سسٹم سے مزین سمارٹ فونز کو جلد از جلد مارکیٹ میں لانے کے لیے بہت سی کمپنیوں سے معاہدے کیے جارہے ہیں۔ گذشتہ روز اسی سلسلہ میں الیکٹرانکس مصنوعات بنانے والی ایک بڑی کمپنی Foxconn کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ تائیوان کی یہ کمپنی آئی فون، آئی پیڈ، کنڈل فائر اور پلے سٹیشن کی تیاری کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے۔

خیال کیا جارہا ہےکہ Foxconn جلد فائر فاکس آپریٹنگ سسٹم سے مزین سستے مگر بہترین سمارٹ فون متعارف کروائے گی۔ گو کہ یہ فون موجودہ سمارٹ فونز جیسے آئی فون یا سام سنگ گلیکسی سیریز کا متبادل تو نہیں لیکن فائر فاکس او ایس میں ایچ ٹی ایم ایل 5 ایپلی کیشنز کی بدولت جلد مقبولیت حاصل کر لیں گے۔

fire-2
مختلف افواہوں کے مطابق نہ صرف سمارٹ فونز بلکہ Foxconn جلد پہلی فائر فاکس ٹیبلیٹ بھی متعارف کروائے گی۔ گذشتہ روز منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس میں فائر فاکس آپریٹنگ سسٹم سے مزین سمارٹ فونز کے ساتھ ایک ٹیبلیٹ بھی دکھائی گئی۔ تاہم اسکے بارے میں کمپنی انتظامیہ نے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کیں۔

fire-3
آپ کے خیال میں کیا فائر فاکس آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ اور آئی او ایس جیسی شہرت حاصل کر پائے گا؟ اور موزیلا کی جانب سے فی الوقت اس آپریٹنگ سسٹم کو سستے فونز تک محدود کرنے کا فیصہ درست ہے یا غلط۔؟

منبع