نوکیا اور JBL کے اشتراک سے تیار کیے گئے وائرلیس سپیکر ’پلے اپ‘ کا ری ویو

آپ کو معلوم ہوگا کہ نوکیا کی جانب سے گذشتہ ماہ پاکستان میں لومیا سیریز کے تین نئے سمارٹ فون ، لومیا 920، 820 اور 620 متعارف کروائے گئے تھے۔ آج کل ٹی وی اخبارات اور انٹرنیٹ پر انکی بھر پور تشہیر کی جارہی ہے۔ نوکیا کی جانب سے ان نئے فونز کے ساتھ مختلف ایسسریز جیسے وائرلیس چارجر، سپیکر اور ہیڈفون بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔

آج ہم نوکیا اور امریکی کمپنی JBL کے اشتراک سے تیار کیے گئے وائرلیس سپیکر JBL PlayUp کا مختصر ری ویو پیش کررہے ہیں۔

JBL-Playup

ڈبے میں کیا ہے:

ڈبے میں موجود اشیاء کی تفصیل کچھ یوں ہے:

  • JBL پلے اپ سپیکر
  • بیٹری، یوایس بی کیبل اور چارجز
  • آڈیو کیبل اور پاؤچ

box
ڈیزائن:
JBL PlayUp کا ڈیزائن گذشتہ سال نوکیا کی جانب سے پیش کیے گئے 360 بلیوٹوتھ سپیکر سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔ پلے اپ میں زیادہ تر ربڑ جیسے پلاسٹک کا استعمال کیا گیا ہے جو لگتا تو پائیدار ہے مگر اس پر انگلیوں کے نشانات بہت جلد پڑ جاتے ہیں اور جلدی مٹتے بھی نہیں۔

پلے اپ کا وزن کم و بیش 760 گرام ہے اور یہ سلنڈر کی شکل میں ہے۔ گو کہ پلے اپ کو خاص طور پر نوکیا فونز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے لیکن آپ اسکے ساتھ کوئی بھی موبائل، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا ایم پی تھری پلئیر استعمال کرسکتے ہیں۔

اس میں سپیکر اوپر کی جانب نصب ہے اور اس پر لوہے کی جالی لگائی گئی ہے جس پر JBL کا لوگو نمایاں ہے۔ اس کے علاوہ اوپر کی سطح پر ہی آواز کم یا تیز کرنے کے بٹن اور بیٹری انڈیکیٹر بھی موجود ہے۔

buttons

پلے اپ میں سامنے کی جانب نوکیا کا لوگو اور اسکے نیچے NFC کا نشان ہے۔ یہاں پر آپ NFC سے مزین موبائل فون کو ٹچ کریں یا اسکے قریب رکھیں تو بغیر کوئی بٹن دبائے اسکی آواز سپیکر میں سے آنے لگی گی۔ اگر آپ کے موبائل میں این ایف سی کی سہولت موجود نہیں تو آپ بلیوٹوتھ کے ذریعے Pairing کر کے بھی سپیکر کے ذریعے میوزک وغیرہ سن سکتے ہیں۔لیکن اگر آپ کے موبائل میں بلیوٹوتھ بھی نہیں تو آپ آڈیو کیبل استعمال کرسکتے ہیں۔

nfc-nokia-jbl

سامنے کی جانب ایک بلیوٹوتھ بٹن بھی موجود ہے جسکے گر سفید رنگ کی لائٹ چمکتی ہے اور اگر کوئی دوسری ڈیوائس اس سے paired ہو تو اسکا رنگ نیلا ہوجاتاہے۔ پلے اپ کی دائیں جانب ہوا کے نکاس کی جگہ موجود ہے جو ووفر کا کام بھی دیتی ہے۔ جبکہ نچلی جانب بیٹری موجود ہے۔ اس سپیکر میں نوکیا کی BL-5J بیٹری استعمال ہوتی ہے۔ بیٹری کور میں آڈیو کیبل بھی موجود ہے۔

bluetooth

back-pannel

پرفارمنس:
JBL پلے اپ سپیکرز کا سائز یوں تو بہت چھوٹا ہے مگر اسکی آواز بہت اونچی اور صاف ہے۔ اسکی زیادہ سے زیادہ آواز کی حد 89dB ہے۔ سپیکر اوپر کی جانب نصب ہونے کی وجہ سے اسکی آواز چاروں طرف پھیلتی ہے اور اگر آپ اسے ایک درمیانے سائز کے کمرے میں استعمال کریں تو آپ کو آواز کی کمی کی شکایت نہ ہوگی۔

air-duct

پلے اپ سپیکرز کی بیٹری کم و بیش 10 گھنٹے چلتی ہے اور آپ اسے 18 میٹر کی دوری سے بھی استعمال کر سکتے ہیں (بشرطیکہ بیچ میں دیوار وغیرہ نہ ہو)۔

bottom

پلے اپ میں مائیکروفون نصب نہیں جسکی وجہ سے آپ اسکے ذریعے صرف میوزک وغیرہ ہی سن سکتے ہیں کالز کے لیے اسے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ ایک بات جو مجھے پسند نہیں وہ یہ کہ جب اسے بند کرکے دوبارہ سے آن کریں تو اسکی آواز کا لیول بہت کم ہوجاتا ہے جسے آپ کو دوبارہ بٹن دبا کر تیز کرنا پڑتا ہے۔

speakersقیمت اور دستیابی:
پلے اپ سپیکر پاکستان بھر میں نوکیا سنٹرز اور مخصوص دکانوں پر دستیاب ہے۔ اسکی قیمت 17500 روپے مقرر کی گئی ہے اور اسکے ساتھ نوکیا کی 12 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔

خلاصہ کلام:
JBL پلے اپ سپیکر یقیناً بہت عمدہ ہیں انکی آواز کی کوالٹی اور اس میں استعمال کیا گیا میٹریل اعلی درجہ کا ہے۔ JBL کی مصنوعات دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں لیکن اچھا برانڈ ہونے کی وجہ سے انکی قیمت بھی کچھ زیادہ ہوتی ہے۔ اگر آپ کا بجٹ اس بات کی اجازت دیتا ہے اور آپ کو تاروں کے جنجھٹ سے نجات چاہیے تو یقیناً JBL پلے سپیکر ایک اچھا انتخاب ہے۔

Read this review in English