ٹوئٹر پروفائل کا نیا ڈیزائن کل سب کے لیے دستیاب ہوگا

ٹوئٹر کی جانب سے کچھ عرصہ قبل نیا پروفائل ڈیزائن متعارف کروایا گیا تھا جسکے ذریعے صارفین فیس بک کی طرح اپنی پروفائل پکچر کے ساتھ ساتھ Header فوٹو بھی لگا سکتے ہیں۔

ٹوئٹر کی جانب سے یہ نیا ڈیزائن چند صارفین کے لیے ایکٹیویٹ کیا گیا تھا ۔ گذشتہ روز کمپنی کے آفیشل بلاگ پر اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ 12 دسمبر سے یہ نیا ڈیزائن تمام ٹوئٹر صارفین کے لیے ایکٹیویٹ کر دیا جائے گا۔

یہ نیا ڈیزائن ٹوئٹر کی ویب سائیٹ، آئی فون، آئی پیڈ اور اینڈرائیڈ ایپلی کیشن پر بھی دستیاب ہوگا۔ اگر آپ کے پاس یہ نیا ڈیزائن اپڈیٹ ہوچکا ہے اور آپ جاننے چاہتے ہیں کہ اپنی تصویر اور ہیڈر امیج کیسے لگائیں تو یہ ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

کیا آپ آئی ٹی نامہ کو ٹوئٹر پر فالو کر رہے ہیں؟ اگر نہیں تو یہ لنک ملاحظہ کیجئے: twitter.com/ITnama