موبی لنک نے پاکستان میں نینو سم کارڈ پیش کردیے

موبی لنک کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروائے جانے والی ایپل آئی فون 5 میں استعمال ہونے والی نینو سم پیش کردی گئی ہے۔ موبی لنک صارفین اپنے قریبی کسٹمر سروس سنٹر سے نئی نینو سم حاصل کر سکتے ہیں۔

نینو سم عام سم یا مائیکروسم کے مقابلے میں بہت چھوٹی ہوتی ہے، اور ماہرین کے مطابق اب موبائل فون سم کو اس سے چھوٹے سائز میں تبدیل کرنا شاید ممکن نہ ہو۔ نینو سم مائیکروسم سے 40 فیصد چھوٹی ہے اور اسکی موٹائی بھی کم ہے۔

مائیکروسم کے مقابلے میں عام سم کو کاٹ کر نینو سم بنانے انتہائی مشکل ہے اور اس طریقہ سے آپ کی سم کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ لہذا اگر آپ کے پاس نیا آئی فون موجود ہے تو فی الحال اس پر موبی لنک کی سم استعمال کیجئے۔ امید ہے کہ جلدہی دوسرے موبائل آپریٹر بھی پاکستان میں نینو سم پیش کر دیں گے۔