حکومت کی جانب سے چین کے شہر شھنگائی میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت

چین کے شہر شھنگائی کی میونسپل گورنمنٹ کی جانب سے شہر بھر میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کرنے کے منصوبے پر عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا نام i-Shanghai رکھا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت سال 2012 کے اختتام پر 300 سے زائد مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔27 جولائی سے شروع ہونے والی اس مہم میں ابتدائی طور پر30 پبلک مقامات پر مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔

freewifishanghai

مفت وائی فائی انٹرنیٹ ، ٹرین سٹیشنز، پارکس، اسپتالوں، تاریخی مقامات وغیرہ پر فراہم کیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کرنے کا یہ منصوبہ 2015 شھنگائی وائرلیس سٹی کا حصہ ہے۔

زیادہ انٹرنیٹ چلانے پر قیمت ادا کرنا ہوگی

اس منصوبے کے تحت صارفین اپنے موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹر ہوکر مفت وائی فائی کے لیے لاگ ان تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔ سروس کے معیار کو بہتر بنانے اور اسکے غلط استعمال کو روکنے کے لیے مفت انٹرنیٹ پر روزانہ دو گھنٹہ استعمال کی حدمقرر کی گئی ہے۔ جو صارفین اس سے زیادہ انٹرنیٹ چلانا چاہیں انہیں پھر اسکی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

شھنگائی میں اس سے قبل بھی وائی فائی انٹرنیٹ کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر کام کیا جارہاہے۔گذشتہ سال مارچ میں 500 وائی فائی ٹیلی فون بوتھ بھی نصب کیے گئے۔ امید کی جارہی ہے کہ سال 2013 کے اختتام تک شھنگائی میں پبلک وائی فائی ہاٹ سپاٹس کی تعداد 22000 سے تجاوز کر جائے گی۔

منبع