پاکستان میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد 2 ملین سے تجاوز کر گئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد 2 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کی بڑی وجہ ڈی ایس ایل، ایوو اور وائی میکس کنکشنز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت ہے۔

broadband-pakistan

پی ٹی اے کے مطابق اس وقت ڈی ایس ایل صارفین کی تعداد 849,228 ، وائی میکس صارفین کی تعداد575,572 اور ایوو صارفین کی تعداد 537,908 سے تجاوز کر چکی ہے۔امید کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ تعداد مزید تیزی سے بڑھے گی۔انٹرنیٹ کمپنیوں کی جانب سے صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے آئے روز نئی آفرز متعارف کروائی جارہی ہیں اسکے ساتھ ساتھ کوریج ایریا کو بھی وسیع تر کیا جارہاہے۔

صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے فحش ویب سائیٹس پر پابندی کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کے استعمال میں کافی حد تک کمی دیکھی گئی ، اسی طرح گذشتہ چند ماہ میں نئے انٹرنیٹ کنکشنز کی فروخت بھی کم رہی۔ لیکن اب صارفین کی تعداد میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

گھریلو اور تجارتی اداروں میں براڈبینڈ انٹرنیٹ متعارف ہونے سے جہاں صارفین کے لیے آسانیاں پیدا ہونگی وہیں انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی فائدہ حاصل کریں گی۔

منبع