ٹیلی نار ڈی جوس جلد موبائل ایپلی کیشن سٹور متعارف کروائے گا

اطلاعات کے مطابق جلد ہی ٹیلی نار ڈی جوس کی جانب سے موبی لنک کے ایپلی کیشن سٹور  کی طرز پر گیمزاور ایپلی کیشن سٹور متعارف کروایا جارہاہے۔

اس مقصد کے لیے ٹیلی نار  کی جانب سے سویڈن کی کمپنی 24MAS کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ٹیلی نار پاکستان میں ایک منفرد ایپلی کیشن سٹور متعارف کروائے گا۔ 24MAS موبائلز کی دنیا میں اپنی بہتر خدمات کی بدولت ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

ٹیلی نار کے نمائندہ عامر ابراہیم کے مطابق انہیں امید ہے کہ ٹیلی نار صارفین اس سروس کو خوب پسند کریں گے۔ اس حوالے سے 24MAS کی جانب سے ایپلی کیشن سٹور کا ایک بہترین ماڈل پیش کیا گیا ہے۔ جلد ہی ہم اس نئی سروس کی تشہیری مہم شروع کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستانی صارفین نے جہاں گذشتہ سالوں میں ٹیلی نار پر اپنے اعتماد کا اظہار کیاہے وہ اپنے سمارٹ فونز کے لیے گیمز اور ایپلی کیشنز حاصل کرنے کے لیے بھی ٹیلی نار پر بھروسہ کریں گے۔