پی ٹی سی ایل کی ایوو صارفین کے لیے خصوصی آفر

پی ٹی سی ایل کی جانب سے حال ہی میں اپنے ایوو وائرلیس انٹرنیٹ صارفین کے لیے  ون بیک کے نام سے ایک خصوصی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر کے تحت وہ تمام EVO, Nitro, Wifi Cloud اور EVO Tabصارفین جنہوں نے یکم نومبر 2011 سے اپنا اکاؤنٹ ری چارج یا اپنا بل ادا نہیں کیا وہ ابھی اپنا اکاؤنٹ ری چارج کریں اور اسی مالیت کا بیلنس بالکل مفت حاصل کریں۔

پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے:

  • پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے آفر کے تحت اس ماہ کے بل کی ادائیگی پر اگلے ماہ کا بل معاف ۔
  • اس کے ساتھ ساتھ پچھلے تمام واجبات معاف کردیے جائیں گے۔

پری پیڈ صارفین کے لیے:

  • اپنے موجودہ پیکج کے حساب سے ری چارج کروانے پر اسی مالیت کا بیلنس بالکل مفت۔
  • یہ بیلنس اگلے ماہ کا بل ادا کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں قسم کے صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • آفر صرف ان صارفین کے لیے موثر ہے جنہوں نے یکم نومبر 2011 سے اپنا اکاؤنٹ ری چارج نہیں کیا۔
  • پوسٹ پیڈ صارفین کے پچھلے تمام واجبات معاف کر دیے جائیں گے۔
  • آفر کے تحت پری پیڈ صارفین کے اکاؤنٹ کو پھر سے فعال کر دیا جائے گا۔