جاز نئی سم آفر : روزانہ 100 مفت منٹ اور ایس ایم ایس

موبی لنک جاز کی جانب سے حال ہی میں اپنے نئے صارفین کے لیے ایک خصوصی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر کے ذریعے وہ تمام صارفین جو موبی لنک کی نئی سم خریدیں یا کسی دوسرے نیٹورک سے موبی لنک پر آئیں ، انہیں روزانہ 10 روپے جمع ٹیکس (11.95 روپے) کے استعمال پر 100 مفت منٹ اور ایس ایم ایس فراہم کیے جائیں گے۔

آفر  حاصل کرنے کا طریقہ:
موبی لنک کی اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #275* ملائیں۔ یاد رہے کہ آپ کو روزانہ 11.95 روپے کا بیلنس بھی استعمال کرنا ہوگا۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر صرف نئی سم خریدنے  یا دوسرے نیٹورک سے منتقل ہونے والے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
  • آفر حاصل کرنے کے لیے #275* ملانے پر 1 روپیہ علاوہ ٹیکس چارجز ادا کرنا ہوگنے۔
  • اس آفر میں آپکے اکاونٹ سے روزانہ 1 روپیہ علاوہ ٹیکس چارجز کاٹے جائیں گے۔
  • آفر حاصل کرنے کے لیے صارف کو روزانہ 11.95 روپے کا بیلنس استعمال کرنا پڑے گا۔
  • یاد رہے کہ بیلنس شیئر ، موبائل انٹرنیٹ یا دیگر سروسز جیسے رنگ ٹونز وغیرہ کے لیے استعمال کیا گیا بیلنس اس آفر کے لیے موثر نہیں ، یعنی آپ کو 11.95 روپے کال یا ایس ایم ایس کرکے خرچ کرنا ہونگے۔
  • مقررہ بیلنس استعمال کرنے پر صارف کو 100 مفت منٹ اور 100 ایس ایم ایس فراہم کر دیے جائیں گے۔ مفت منٹ صرف موبی لنک جبکہ ایس ایم ایس تمام نیٹورکس پر استعمال کیا جاسکتے ہیں۔
  • مفت منٹس اور ایس ایم ایس کی معیاد 24 گھنٹے ہوگی۔
  • یہ آفر 22 مارچ 2012 تک دستیاب ہے، اگر آپ اس سے قبل یہ آفر حاصل کرتے ہیں تو آپ اسکا فائدہ 22 اپریل 2012 تک اٹھا سکتے ہیں۔
  • دیگر شرائط  اورٹیکس لاگو ہونگے۔