ٹچ سکرین کے لیے دھبوں سے پاک نئی کوٹنگ تیار

اگر آپ ٹچ سکرین موبائل یا ٹیبلیٹ استعمال کرتے ہیں تو یقیناً آپ کو اکثر یہ شکایت رہتی ہوگی کہ سکرین پر بہت جلد انگلیوں کے نشانات اور چکنائی یا دیگر دھبے پڑ جاتے ہیں جسکی وجہ سے موبائل کو بار بار صاف کرنا پڑتا ہے۔

گوکہ اکثر مہنگے فونز میں اچھی کوالٹی کی کوٹنگ والی سکرین استعمال کی جاتی ہے لیکن دھبے اس پر بھی پڑ ہی جاتے ہیں۔

اسی مشکل کے حل کے لیے جرمنی کے سائنسدانوں نے ایک نئی کوٹنگ تیار کی ہے جو ہر قسم کے دھبوں کو روک سکتی ہے۔ یہ نئی کوٹنگ موم بتی کے دھواں اور سلیکا شیل کا آمیزہ ہے جسے 600 ڈگری سنٹی گریڈ پر گرم کرکے تیار کیا گیا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اس سکرین پر نہ تو انگلیوں کے نشان پڑیں گے اور نہ ہی چکنائی کے دھبے اور اسکی تیاری اور لاگت بہت ہی کم ہے لہذا موبائل فون کی قیمتوں میں بھی کوئی خاص اضافہ نہیں ہوگا۔

لہذا وہ دوست جو اپنے موبائل کی سکرین پر پڑنے والے دھبوں سے پریشان رہتے ہیں  اب انہیں مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

منبع