فیس بک کی جانب ونڈوز کے لیے فیس بک میسنجر لانچ کر دیا گیا

فیس بک کی جانب سے آج مائیکروسافٹ ونڈوز کے لیے فیس بک میسنجر لانچ کر دیا گیا  ہے۔ اس سے قبل یہ میسنجر ٹیسٹنگ کے مراحل میں تھا ۔

اس میسنجر کے ذریعے آپ فیس بک پر جائے بغیر اپنے دوستوں سے چیٹنگ کرسکتے ہیں، ان کی ایکٹیویٹیز دیکھ سکتے ہیں اور تمام نوٹیفیکشنز سے باخبر رہ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ میسنجر صرف مائیکروسافٹ ونڈوز 7 پر کام کرتا ہے۔

یہاں یہ بات انتہائی دلچسپ ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسے ابھی لانچ نہ کیا جاتا لیکن چند ہیکرز کی جانب سےاسے  انٹرنیٹ پر لیک کر دیا گیا تھا۔ لہذا فیس بک انتظامیہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے اس خود سے متعارف کروا دیا تاکہ لوگ لیک شدہ ورژن کی بجائے آفیشل ورژن ڈاؤن لوڈ کریں۔

اطلاعات کے مطابق جلد ہی اس میسنجر میں گروپ چیٹنگ اور ویڈیو چیٹ جیسی سہولیات بھی شامل کر دی جائیں گے۔ فیس بک انتظامیہ کے مطابق اس میسنجر کا مقصد یہ ہے کہ وہ لوگ جو فیس بک بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انہیں اپنا براؤزر ہر وقت نہ کھولنا پڑے اب وہ باآسانی اسے اپنے ڈیسکٹاپ پر استعمال کر سکتے ہیں۔

فی الحال فیس بک میسنجر صرف مائیکروسافٹ ونڈوز 7 پر ہی میسر ہے لیکن امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی اسے ایپل میکنٹوش اور لینکس کے لیے بھی لانچ کر دیا جائے گا۔

میسنجر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہ لنک ملاحظہ کریں:
https://fbcdn_dragon-a.akamaihd.net/cfs-ak-ash4/84995/940/FacebookMessengerSetup.exe

منبع