گوگل پلس اب سب کے لئے : کئی نئے فیچرز کے ساتھ

پچھلے تین ماہ کے دوران گوگل کی جانب سے سماجی رابطے کی نئی ویب سائیٹ گوگل پلس کو صرف ایک محدود حلقے تک مقید رکھا گیا۔ جہاں لوگ صرف ایک دعوت نامہ کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کرسکتے تھے۔لیکن اب گوگل کو تمام لوگوں کے کھول دیا گیا ہےاور اب پوری دنیا سے کوئی بھی فرد اسے جائن کر سکتا ہے۔آپ اس لنک پر جا کر باآسانی نیا اکاونٹ بنا سکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق گوگل پلس ابھی بھی ایک بالکل نیا پراجیکٹ ہے اور اس پر بہت سا کام ہونا باقی ہے۔90 دن اندر گوگل کی جانب سے اس میں بہت سے تبدیلیاں اور نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ۔جن میں سے 9 نئے اور انتہائی اہم فیچرز کو آج متعارف کروایا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اب ویڈیو چیٹنگ کا فیچر جسے ’ہینگ آوٹس‘ کا نام دیا گیا ہے اسے موبائل ورژن کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔ جی ہاں! اب آپ اپنے موبائل کے ذریعے اپنے دوستوں سے بالکل مفت ویڈیو کانفرنس کر سکتے ہیں۔اس فیچر کو گوگل اینڈرایئڈ ایپلی کیشن میں شامل کر دیا گیا ہے لیکن ابھی ایپل آئی او ایس میں یہ فیچر شامل نہیں کیا گیا۔
(یاد رہے کہ اس فیچر کو صرف ان موبائل یا ٹیبلیٹس پر استعمال کیا جاسکتا ہے جو کہ اینڈرایئڈ 2.3 یا نئے ورژن سے مزین ہوں۔ مزید یہ کہ اس کے لئے آپکے موبائل میں سامنے کے جانب والا کیمرہ بھی نصب ہونا چاہیے۔)

ہینگ آوٹس میں ایک نیا فیچر ’ہینگ آوٹس آن ائیر‘ متعارف کروایا گیا ہے۔ جسکےذریعے آپکی تصویر اور آواز کو نہ صرف آپکے حلقہ میں موجود دوست بلکہ پوری دنیا میں موجود کوئی بھی فرد دیکھ سکتاہے۔

ہینگ آوٹس کے حوالے سی ہی سکرین شئیرنگ ، سکیچ پیڈ ، گوگل ڈاکومنٹس وغیرہ کے نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ایپلی کیشن ڈیویلپرز کے لئےچند اے پی آئی سیٹس کو بھی جاری کیا گیاہے۔اسکے ساتھ ساتھ اینڈرایئڈ ورژن میں ہڈل کا نام تبدیل کر کے میسنجر رکھ دیا گیا ہے۔

گوگل پلس میں شامل کیا جانے والے ایک اہم اور مفید ترین فیچر ، سرچ آپشن ہے۔ سرچ کے ذریعےآپ گوگل پلس پر کچھ بھی آسانی سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔مثلاً آپ اپنے دوستوں یا کسی کی بھی پرانی پوسٹس ، تصاویر یا دیگر معلومات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو صفحہ کے اوپر موجود سرچ بار میں متعلقہ کی ورڈ لکھیں اور چند لمحوں میں اس سے متعلق تمام معلومات آپ کو فراہم کر دی جائیں گی۔

تو اگر آپ پہلے سے گوگل پلس استعمال نہیں کر رہے تو آج ہی اسے جائن کیجئے کیونکہ کھیل تو ابھی شروع ہوا ہے۔