واٹس ایپ جلد آئی فون سری کو سپورٹ کرے گا

مشہور موبائل میسیجنگ اپلیکیشن واٹس ایپ نے حال ہی میں کافی نئے فیچر شامل کیئے ہیں اور اب جلد واٹس ایپ کی ایپلیکیشن آئی فون سری کو سپورٹ کرے گی۔جس کے بعد آئی فون کے صارفین سری کے ذریعے واٹس ایپ پیغامات بھیج اور پڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنے دوستوں کو فون کال بھی سری کے استعمال سے کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کے ڈویلپرز آئی فون پر موجود پرسنل اسسٹنٹ سری کی کمانڈز کو ایپ میں شامل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جس سے غالب امکان ہے کہ بہت جلد واٹس ایپ میں سری کی سپورٹ شامل ہوگی۔

whatsappsiri

سری کو تمام ایپلیکیشن میں شامل کیا جاسکے گا

سری کو فی الحال اپیل کی خود بنائی گئی اپلیکیشن اور چند دیگر ڈویلپرز کی جانب سے بنائی گئی ایپلیکیشن پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن آئی او ایس 10 (iOS 10) ریلیز ہونے کے بعد ایسا نہیں ہوگا اور کوئی بھی ڈویلپر اپنی ایپلیکیشن میں سری کو شامل کرسکے گا۔

تاہم یہ بات بھی قابل غور ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس معاملے میں کوئی بھی تصدیقی بیان جاری نہیں کیا گیا کہ وہ سری کو واٹس ایپ میں شامل کررہے ہیں یا نہیں۔