یوم آزادی پر اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں موبائل سروسز معطل رہیں گی

پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کی کسی بھی ممکنہ کاروائی سے بچنے کے لیے وزارت داخلہ نے ملک کے تین بڑے شہروں، کراچی ،اسلام آباد اور لاہور میں کل بروز 14 اگست موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

nosignal

سرکاری ذراع کے مطابق کراچی میں صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک موبائل فون سروسز معطل رہیں گی، جبکہ اسلام آباد میں صبح 5 بجے سے لے کر دوپہر 12 بجے تک تمام موبائل سروسز معطل رہیں گی۔

کے علاوہ لاہور میں چند علاقے جنہیں حساس قرار دیا گیا ہے وہاں موبائل فون سروسز تعطل کا شکار رہیں گی۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو حکم نامہ ارسال کردیا ہے۔

سروسز کی معطلی کا اطلاق صرف موبائل فون سروسزاور وائرلیس انٹرنیٹ پر ہی ہوگا، وائرڈ انٹرنیٹ اور لینڈ لائن ٹیلی فون سروس معمول کے مطابق ہی کام کریں گی۔

چند ذراع کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں بھی چند گھنٹوں کے لیے سروسز معطل ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔