اوپرا براؤزر کے نئے ورژن میں اشتہارات بلاک کرنے کا فیچر شامل

آج کل کم وبیش تمام ویب سائیٹس پر مختلف قسم کے اشتہارات کی بھر مار ہوتی ہے۔ صارفین کی اکثریت ان اشتہارات سے پریشان ہے، جو کبھی تو پورے صفحے پر محیط ہوتے ہیں یا پھر براؤزر میں پاپ اپ ونڈوز کھولتے رہتے ہیں۔

opera-ad-block

اس مصیبت سے چھٹکارا پانے کے لیے بہت سے پلگ ان اور ایکسٹنشنز دستیاب ہے، جن میں ایڈ بلاک پلس نمایاں ترین ہے۔ تاہم اب بہت سے براؤزر پہلے سے ہی ایسی ایکسٹینشز فراہم کررہے ہیں جنکی مدد سے آپ ان چاہے اشتہارات کو روک سکتے ہیں۔

اسی سلسلہ میں اوپرا کی جانب سے ونڈوز اور میکنٹوش کے لیے جاری کیے گئے براؤزر کے نئے ورژن میں اشتہارات بلاک کرنے کی سہولت فراہم کردی گئے ہے۔ آپ سیٹنگز مینو میں جاکر اسے ایکٹیویٹ کرسکتے ہیں۔ جب بھی کسی ویب سائیٹ پر اشتہارات بلاک کیے جائیں گے تو نیلے رنگ کا شیلڈ آئیکون ایکٹیویٹ ہوجائے گا اور بتایا جائے کہ کتنے اشتہارات بلاک کیے گئے ہیں۔

اوپرا کا دعوی ہے کہ اشتہارات بلاک کرنے سے کوئی بھی ویب سائیٹ پہلے کی نسبت 40 سے 50 فیصد تیزی سے لوڈ ہوسکے گی۔ تاہم اس وجہ سے اس ویب سائیٹ یا بلاگ کی آمدن متاثر ہونا کا خدشہ ہے۔ لیکن آپ کے پاس یہ اختیار ہے کہ آپ کسی بھی ویب سائیٹ پر اشتہارات کھول یا بند کرسکیں۔