مائیکروسافٹ نے پاکستان میں لومیا سیریز کے تین نئے فون متعارف کروا دیے

950-950xl
مائیکروسافٹ کی جانب سے حال ہی میں لومیا سیریز کے تین نئے فونز متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران ٹیکنالوجی بلاگرز کو اس حوالے سے نئے سمارٹ فونز کا مختصر تعارف اور ونڈوز 10 کے نت نئےفیچرز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے دو فلیگ شپ فونز لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ یہ دونوں فونز مائیکروسافٹ کے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 سے مزین ہیں۔ ان میں ہائی ڈیفینیشن سکرین کا استعمال کیا گیا ہے اور 20 میگا پکزل پیور ویو کیمرہ ٹرپل ایل ای ڈی فلیش لائٹ سے مزین ہے۔

950-xl

Lumia-950

لومیا سیریز کے ان نئے فونز میں سب سے منفرد فیچرز Continuum اور Iris Scan Technology ہیں۔ کانٹینم ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ اپنے فون کو کسی بھی مانیٹر یا پروجیکٹر کے ساتھ کنکٹ کرکے اس بطور کمپیوٹر استعمال کرسکتے ہیں۔
جبکہ آئرس سکین ٹیکنالوجی اس وقت تک کی سب سے بہترین فون لاکنگ ٹیکنالوجی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی آپ کی آنکھوں کی پتلیوں کی بناوٹ محفوظ کرلیتی ہے اور پھر آپ اپنے فون کو محض دیکھنے پر ان لاک کرسکتے ہیں۔ فون ایک وقت میں 8 مختلف آئرس محفوظ کرسکتا ہے۔
گو کہ ان فونز کی حتمی قیمت کا تعین ابھی نہیں کیا گیا اور یہ مارکیٹ میں اگلے ماہ سے دستیاب ہونگے مگر اندازاً لومیا 950 کی قیمت 65 ہزار روپے جبکہ 950 ایکس ایل کی قیمت 70 ہزار روپے کے قریب ہوگی۔
550
ان دو فونز کے علاوہ تیسرا متعارف کروائے جانے والا فون لومیا 550 ہے۔ یہ ایک کم قیمت سمارٹ فون ہے جو تیز ترین فور جی ایل ٹی ای ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔ اس فون میں بھی ونڈوز 10 کا استمعال کیا گیا ہے۔ تاہم اس میں کانٹینم اور آئرس سکین کے فیچرز میسر نہیں۔
ہماری کوشش ہوگی ہے کہ جلد ان تمام فونز کا مکمل ریویو شائع کیا جائے۔