فیس بک پر بالآخر Dislike کا بٹن شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

dislike-facebook-button
کئی سال کی سوچ بچار کے بعد فیس بک انتظامیہ نے آخر کار دنیا کی مشہور ترین سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر Like کے ساتھ Dislike کا بٹن شامل کرنے کا فیصلہ کرہی لیا ہے۔ حال ہی میں فیس بک کے مرکزی دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران اس پیشرفت سے میڈیا کو آگاہ کیا گیا۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے مطابق Dislike کا بٹن شامل کرنے کی ایک بڑی وجہ ایسے سٹیٹس اور پیغامات ہیں جن میں صارف کسی دکھ کا اظہار کرتا ہے اور اسکے دوست احباب بنا سوچے سمجھے Like کا بٹن دبا دیتے ہیں، جس سے صارف کے جذبات کو تکلیف پہنچتی ہے۔
تاہم یوں محسوس ہوتا ہے کہ دیگر سوشل نیٹورکس جیسے یوٹیوب کی طرح یہاں بھی Dislike کی آپشن کا غلط استعمال کیا جائے گا اور اسکے ذریعے نفرت انگریزی کو فروغ ملے گا۔
فیس بک انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر جلد ہی تمام فیس بک صارفین کے لیے میسر ہوگا، لہذا ہمارا مشورہ یہ ہے کہ ان دوستوں کو فوری ان فرینڈ کردیچیے جو آپ سے خار رکھتے ہیں، ورنہ یہ نہ ہو کہ کل کو وہ آپکی ہر پوسٹ Dislike کررہے ہوں۔