یوفون نے لاہورسے مفت تھری جی سروس ٹرائل شروع کر دیا

یوفون نے حال ہی میں منعقد ہونے والی تھری و فور جی لائسنس نیلامی کے دوران تھری جی (2100MHz)  بینڈ میں سے  5 میگا ہرٹز بلاک اپنے نام کیا۔ جسکی بدولت پہلے مرحلے میں یوفون پاکستان کے چند بڑے شہروں میں تھری جی سروس فراہم کرسکے گی۔

لاہور میں موجود یوفون صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے شہر میں مفت تھری جی ٹرائل کاآغاز کر دیا ہے۔ یعنی اب یوفون صارفین لاہور شہر کے مخصوص علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ کی سہولت بالکل مفت استعمال کرسکیں گے، جلد یہ سلسلہ کراچی اور اسلام آباد میں بھی شروع کیا جائے گا۔ آپ جتنا دیر چاہے فیس بک، ٹوئٹر، سکائیپ یا انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈنگ کریں نہ تو آپ سے کسی قسم کے چارجز وصول کیے جائیں گے اور ساتھ میں آپ تھری جی کی تیز رفتار سروس بھی فراہم کی جائے گی۔

ufone-3g-lahore

تھری جی سروس حاصل کرنے کے لیے آپ کے پاس تھری جی (یا فور جی ) فون ہونا ضروری ہے۔ سال 2009 کے بعد آنے والے کم و بیش تمام ’سمارٹ فونز‘ تھری جی فیچر سے مزین ہیں۔ جیسے مشہور سام سنگ گلیکسی ایس سیریز، ایپل آئی فون اور ہواوے ایسنڈ سمارٹ فونز تھری جی سروس کی سہولت رکھتے ہیں۔ بس آپ کو فون سیٹنگز میں جا کر ڈیٹا سروس آن کرنا ہوگی۔ یوفون کی جانب سے آپ کو تھری جی سمارٹ فون کی پہچان کی سروس بھی فراہم کی جارہی ہے۔ آپ 5544 پر ایس ایم ایس کرکے معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا فون تھری جی ہے یا نہیں۔

file-3g

 

یہ بات نوٹ کرلیں کہ یوفون کی فری تھری جی سروس لاہور شہر کے مخصوص علاقوں میں ہی دستیاب ہے، یہ جاننے کے لیے کہ آپ تھری جی کوریج ایریا میں موجود ہیں نہیں آپ #3344* ملائیں۔ اس کے علاوہ تھری جی کوریج کی پہچان فون پر سگنلز کے ساتھ بنے 3G یا H کے نشان سے بھی کی جاسکتی ہے۔

لاہور شہر میں تھری جی کوریج کی معلومات اس نقشہ میں ملاحظہ کیجئے۔ علاقوں کے ناموں کی تفصیل اس لسٹ میں دیکھی جاسکتی ہے۔

map-3g-lahore