بھارتی موبائل کمپنی Karbonn جلد دو آپریٹنگ سسٹمز سے مزین سمارٹ فون متعارف کروائے گی

بھارتی موبائل کمپنی Karbonn Mobiles کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اسی سال جون میں پہلا ڈؤل آپریٹنگ سسٹم کا حامل سمارٹ فون متعارف کروائیں گے۔ یعنی اس میں اینڈرائیڈ اور ونڈوز فون آپریٹنگ سسٹم موجود ہونگے۔

dual-os-karbonn
Karbonn موبائلز پاکستانی کمپنی QMobile ہی طرح موبائل فونز، چین، تائیوان اور کوریا سے درآمد کرتی ہے اور ان پر اپنی کمپنی کا ٹھپہ لگا کر فروخت کیا جاتا ہے۔ تاہم کمپنی کے چیرمین سدھیر ھسیجا کا کہنا ہے وہ کوشش کررہے ہیں کہ جلد ایک کارخانہ بھارت میں ہی لگا لیا جائے تاکہ تیاری کی لاگت کم آئے اور روزگار میں بھی اضافہ ہو۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کاربون موبائلز نے چند دن قبل ہی مائیکروسافٹ سے ونڈوز فون کی تیاری کا معاہدہ کیا ہے۔ چونکہ مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز فون کی تیاری کی شرائط میں نرمی کردی گئی ہے اس لیے اب چھوٹی کمپنیاں بھی یہ موبائل تیار کر سکیں گی۔

دو آپریٹنگ سسٹم کا حامل یہ فون اور کاربن کے دیگر ونڈوز فون جون کے مہینے میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ ان فونز کے مزید فیچرز کیا ہونگے اور قیمت کیا ہوگی اس بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں فراہم کی گئیں۔

nama-dual
اطلاعات کے مطابق اس سے قبل، ایچ ٹی سی اور ہواوے بھی دو آپریٹنگ سسٹمز سے مزین سمارٹ فون تیار کرنے کا عندیہ دے چکی ہیں اور سام سنگ نے تو پچھلے سال دو آپریٹنگ سسٹمز والی ٹیبلیٹ بھی فروخت کے لیے پیش کی تھی  لیکن لگتا ہے کہ موبائل فونز کے معاملے میں بھارتی کمپنی ان سے بازی لے گئی ہے۔

منبع