پی ٹی سی ایل نے اکانومی پیکج کی سپیڈ بڑھا دی لیکن ڈاؤنلوڈنگ کی حد 10GB ہی رکھی

پی ٹی سی ایل کی جانب سے اکانوی پیکج صارفین کے سر پر حال ہی میں ایک احسان چڑھایا گیا ہے۔ وہ تمام صارفین جو پہلے 1Mbps اکانومی پیکج استعمال کررہے تھے انہیں اسی قیمت میں 2Mbps سپیڈ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم انکی ڈاونلوڈنگ کی حد کو بڑھایا نہیں گیا۔ یعنی اب آپ کے 10GB انٹرنیٹ کو ختم ہونے میں پہلے سے آدھا وقت لگے اور اسکے بعد ہر گیگا بائیٹ پر 100 روپے بھرنا ہونگے۔

آفر کی تفصیلات:
پی ٹی سی ایل کی اپ گریڈ آفر کے تحت تمام 1Mb اکانومی پیکج صارفین کو 2Mb پر مفت منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ آفر 30 اپریل 2014 تو موثر ہے جسکے بعد صارفین کو 750 روپے ماہانہ ادا کرنا ہونگے۔

499
پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کو جبری طور پر اپگریڈ کرنے کا سلسلہ گذشتہ چند سالوں سے جاری ہے۔ یہاں یہ بات اہم ہے کہ بہت سے صارفین کی ٹیلی فون لائن تو 1Mbps انٹرنیٹ سپیڈ کے قابل بھی نہیں ہوتی، لہذا انہیں اس اپگریڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ تاہم آفر ختم ہونے کے بعد انہیں زیادہ بل بھیجا جاتا ہے جسکی تصحیح کے لیے مہینوں پی ٹی سی ایل دفاتر کے چکر کاٹنا پڑتے ہیں۔

صارفین کے حقوق کی حفاظت کا ذمہ دار ادارہ پی ٹی اے ان تمام معاملات سے باخبر ہونے کے باوجود کسی قسم کا ایکشن لینے سے گریزاں ہے۔ اگر آپ اکانومی پیکج استعمال کررہے تو یاد رکھیے 30 اپریل سے پہلے 1236 پر کال کرکے اپنا پیکج ڈاؤن گریڈ ضرور کروا لیجئے گا ورنہ آپ کو بھی دگنا بل بھرنا ہوگا۔