ایپل صارفین اب اپنے دوستوں کو رازداری سے ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں

اگر آپ بذریعہ ایس ایم ایس اپنے دوستوں سے بات چیت کرنے کے شوقین ہیں تو یقیناً آپ کے ان باکس میں بہت سے ایسے پیغامات بھی ہونگے جس میں کی گئی روز مرہ کی باتیں اب کسی کام کی نہیں، تاہم آپ انہیں ڈیلیٹ کرنے کا وقت بھی نہیں نکال پاتے۔

confide-off-the-record

یہ بات ایک طرح سے خطرناک بھی ہے، کیونکہ کوئی تیسرا فرد آپ کے ذاتی پیغامات پڑھ کر بہت سی معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ مگر ایپل آئی او ایس صارفین کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اب Confide نامی ایپلی کیشن نے اسکا حل ڈھونڈ لیا ہے۔

یہ ایپلی کیشن آپ کو کسی بھی نمبر پر رازداری سے پیغام بھیجنے کی سہولت فراہم کرتی ہے اور جب پیغام پڑھ لیا جاتا ہے تو وہ آپ کے اور دوسرے موبائل سے ہمیشہ کے لیے غائب ہوجاتاہے۔ یہی نہیں بلکہ پیغام آپ کے دوست کے موبائل پر ٹیکسٹ کی صورت میں نظر نہیں آتا بلکہ پیغام دیکھنے کے لیےآپ کو سکرین پر موجود خانوں پر اپنی انگلی پھیرنا ہوگی، جس سے پیغام تھوڑی دیر کے لیے سکرین پر واضح ہوتا ہے اور اسکے بعد ہمیشہ کے لیے غائب ہوجاتا ہے۔

confide-apple-app
رازداری سے ایس ایم ایس کرنے کی یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے دونوں موبائل فونز پر Confide ایپلی کیشن انسٹال ہونا چاہیے۔ فی الوقت یہ ایپلی کیشن صرف ایپل آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے جو اسے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کی تیاری تکمیل کے قریب ہے۔