گوگل نے دو ارب 91 کروڑ ڈالر میں موٹرولا کو چینی کمپنی لینووو کے ہاتھ بیچ دیا

کمپیوٹر کے بزنس  سے وابستہ چینی کمپنی لینووو نے گوگل سے موٹرولا موبلیٹی خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ گوگل کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کہ مطابق موٹرولا موبلیٹی کو 2.91 بلین امریکی ڈالر میں لینووو کو فروخت کیا جائے گا۔ لینووو 1.41 بلین ڈالر ڈیل مکمل ہونے پر اور باقی تین سال کے اندر ادا کرے گی۔

lenvo
یہاں یہ بات انتہائی دلچسپ ہے کہ 2012 میں گوگل نے موٹرولا کا بزنس کم و بیش 12.5 بلین ڈالر میں خریدا تھا۔ گو کہ موٹرولا کے نئے فونز MotoX اور Moto G کو صارفین کی بھر پور پذیرائی ملی تاہم موٹرولا اپنا کھویا ہوا مقام حاصل نہ کر پائی۔
motorola-razr-v3i-unlocked-silver
کیا اس معاہدہ سے گوگل کو کم و بیش 10 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے؟ نہیں ایسا نہیں ہے،گوگل اور لینووو کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت،اینڈرائیڈ سے متعلق تمام اسناد اور حقوق گوگل کے پاس ہی رہیں گے جبکہ موبائل فونز کا بزنس لینووو کو منتقل کر دیا جائے۔ ان حقوق کی مالیت بھی اربوں ڈالر ہے اور اس سے قبل گوگل نے موٹرولا کا سیٹ ٹاپ بزنس بیچ کر بھی ڈھائی ارب ڈالر کما لیے تھے۔ لہذا انہیں اتنے سستے داموں کمپنی بیچنے پر بھی کوئی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری طرف لینووو موبائل بزنس حاصل کرنے کے بعد ایپل کے علاوہ دوسری کمپنی بن جائے گی جو بیک وقت کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور سمارٹ فونز کا بزنس کر رہی ہے۔