ہاٹ میل کا خاتمہ : تمام صارفین کو آؤٹ لک پر منتقل کر دیا گیا

مائیکروسافٹ کی جانب سے حال ہی میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ ماضی کی مشہور ترین مفت ای میل سروس ہاٹ میل کے تمام صارفین کو کمپنی کی نئی ای میل سروس آؤٹ لک پر منتقل کر دیا گیاہے۔ فروری 2013 میں مائیکروسافٹ آؤٹ لک صارفین کی تعداد 60 ملین سے زائد تھی اور اب ہاٹ میل صارفین کی آمد سے یہ تعداد بڑھ کر 400 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

outlook

مائیکروسافٹ کے مطابق کمپنی نے ریکارڈ 6 ہفتے کے عرصہ میں کم و بیش 300 ملین ایکٹیو صارفین کو 150 پیٹا بائیٹ ڈیٹا سمیت آؤٹ لک پر منتقل کیا ہے۔ اس منتقلی میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ تمام صارفین کی ای میلز، کیلنڈر، کانٹیکٹس اور فولڈرز وغیرہ کو بغیر کسی تبدیلی کے ہاٹ میل سے آؤٹ لک پر لایا جائے۔

ہاٹ میل بمقابلہ آوٹ لک
ہاٹ میل بمقابلہ آوٹ لک

مائیکروسافٹ کی جانب سے اب آؤٹ لک صارفین کے لیے جلد ہی نئے فیچرز بھی متعارف کروائے جارہے ہیں جس میں SMTP اور سکائی ڈرائیو ای میلز نمایاں ہیں۔ SMTP کی بدولت آپ کسی دوسرے ای میل ایڈریس سے بھی ای میل بھیج اور وصول پاسکتے ہیں جبکہ سکائی ڈرائیو کے ذریعے آپ اپنی ای میلز میں تصاویر شامل کر سکیں گے۔
outlook-smtpskydrive-outlook

یوں مائیکروسافٹ کی جانب سے 1996 میں شروع کی جانے والی دنیا کی مشہور ترین ای میل سروس ہاٹ میل کا خاتمہ کر دیا گیا۔ آپ کو مائیکروسافٹ آوٹ لک کیسی لگی اس حوالے سے اپنی آراء کا اظہار ضرور کیجئے گا۔