موبی لنک 2 مئی کو پاکستان میں ایچ ٹی سی بٹرفلائی سمارٹ فون لانچ کرے گی

سمارٹ فون بنانے والی تائیوان کی کمپنی ایچ ٹی سی کے لیے گذشتہ سال کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا تاہم کمپنی پر امید ہے کہ اس سال وہ اپنی بہتر مصنوعات کی بدولت ایک بار پھر صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

htc-new-phones

گو کہ مقابلہ بہت سخت ہے لیکن کمپنی اور سمارٹ فون انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماہرین پر امید ہیں کہ ایچ ٹی سی کا فلیگ شپ فون ایچ ٹی سی ون اس سال باقی تمام فونز کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔ مقابلے کی اس دوڑ میں ایچ ٹی سی کے دو اور فون بڑفلائی اور فرسٹ بھی شامل ہیں۔

پاکستانی مارکیٹ میں فی الوقت ایچ ٹی سی ون لانچ ہونے کے تو کوئی امکانات موجود نہیں تاہم ہمارے ذراع کے مطابق اگلے ماہ کی دو تاریخ کو موبی لنک کے تعاون سے پاکستان میں ایچ ٹی سی بٹرفلائی کو لانچ کیا جارہاہے اور اسکی قیمت 70 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جسکے ساتھ ساتھ موبی لنک اپنے صارفین کو مفت تحائف بھی فراہم کرے گی۔
bundle
ایچ ٹی سی بڑفلائی کی نمایاں خصوصیات:

  • 5 انچ لمبی 1080p سپر ایل سی ڈی 3 ٹچ سکرین
  • خمدار گوریلا گلاس اور 441 ppi پکزل ڈینسٹی
  • پولی کاربونیٹ کے ایک ہی ٹکڑے سے بنا ڈیزائن
  • اینڈرائیڈ جیلی بین 4.1 اور ایچ ٹی سی سنس +4 انٹرفیس
  • 1.5 GHz Krait کواڈ کور پراسیسر ، 2GB ریم اور Adreno 320 گرافکس
  • 8 میگا پکزل کیمرہ اور 1080p ویڈیو ریکارڈنگ
  • سامنے کی جانب 2.1 میگا پکزل کیمرہ اور 1080p ویڈیو ریکارڈنگ
  • وائی فائی، وائی فائی ڈائریکٹ، DLNA، جی پی ایس 4جی ایل ٹی ای
  • 16 جی بی میموری اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سہولت

موبی لنک بنڈل کی تفصیلات:
ایچ ٹی سی بٹرفلائی 2 مئی 2013 سے موبی لنک کے منتخب سروس سنٹرز پر دستیاب ہوگا۔ اس فون کی قیمت 70 ہزار روپے مقرر کی گئی ہےاور اسکے ساتھ برائیٹکس کی ایک سالہ وارنٹی فراہم کی جائے گی ۔ موبی لنک سے فون خریدنے والے صارفین کو فراہم کیے جانے والے مفت تحائف یہ ہیں:

  • تیس دن کے لیے 1GB موبائل انٹرنیٹ
  • موبائل پاؤچ
  • سکرین پروٹیکٹر

گو کہ اس فون کے فیچرز تو کمال ہیں اور ایچ ٹی سی کے فونز ہمیشہ پائیدار اور خوبصورت ہوتے ہیں تاہم کیا یہ فون  اسی قیمت میں دستیاب سام سنگ گلیکسی ایس فور کا مقابلہ کر پائے گا؟ اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے۔ تبصرہ ضرور کیجئے گا۔