ٹیمپل رن اب ونڈوز فون پر بھی دستیاب

یقیناً آپ میں سے بہت سے دوست مشہور زمانہ موبائل فون گیم Temple Run کے بارے میں ضرور جانتے ہیں۔ کبھی نہ ختم ہونے والی اس گیم میں آپ کو ایک مندر سے ایک بُت چرا کر بھاگنا ہوتا ہے، جس پر وہاں موجود آدم خور بندر غصے میں آجاتے ہیں اور آپ کا تعاقب شروع کردیتے ہیں۔ آپ کو نہ صرف ان بندروں سے جان بچانا ہوتی ہے بلکہ کچے پکے راستوں اور بہت سی رکاوٹوں کو بھی عبور کرنا ہے ہوتا۔ مگر جناب جتنا مرضی بھاگ لیں آخر کار گیم میں آپ کا کردار مر ضرور جاتاہے اور آپکا سکور دکھایا جاتا ہے۔

windows
Imangi Studios کی جانب سے یہ گیم اگست 2011 میں ایپل آئی او ایس کے لیے پیش کی گئی تھی اور چند ماہ بعد اسے اینڈرائیڈ  کے لیے بھی ریلیز کر دیا گیا۔ مگر ونڈوز فون صارفین اب تک اس سے محروم ہی رہے۔ چند ماہ پہلے اس گیم کا دوسرا پارٹ بھی پیش کیا گیا جو مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہاہے، لیکن اس بار بھی ونڈوز فون صارفین کو نظر انداز کر دیا گیا۔

 

run
مگر آج گیم ڈیویلپرز Imangi Studios کی جانب سے اعلان کیا گیاہے کہ ٹیمپل رن اب ونڈوز فون 8 صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ دوسرے پارٹ کی مقبولیت کے بعد چاہیے تو یہ تھا کہ ڈیویلپرز اسے ہی ونڈوز فون کے لیے متعارف کرواتے مگر انہوں نے پرانی گیم کا انتخاب ہی کیا۔

یہ گیم اب ونڈوز فون سٹور میں دستیاب ہے مگر اسے صرف ونڈوز فون 8 سے مزین سمارٹ فونز پر ہی چلایا جاسکتا ہے۔ گیم چلانے کے لیے آپ کے فون میں کم از کم 1 جی بی ریم ہونا ضروری ہے۔

5a5b5e2f-9d51-4933-9493-5ca581f674dcاس گیم کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کی دیگر مشہور گیمز بھی جلد ونڈوز فون آپریٹنگ سسٹم کے لیے متعارف کروائی جارہی ہیں۔ اسکے علاوہ مشہور گیم Gravity Guy کا دوسرا پارٹ اس بار سب سے پہلے ونڈوز فون صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

گو کہ ان نئی گیمز کے ساتھ ونڈوز فون کی ایپلی کیشنز میں اچھا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے مگر ابھی بھی ایپل سٹور اور گوگل پلے سٹور کے مقابلے میں ونڈوز فون صارفین کے لیے اچھی اور معیاری ایپلی کیشنز کی تعداد بہت کم ہے۔