دوران کال میوزک سنیے : زونگ کی نئی سروس

دیگر موبائل نیٹورکس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آج زونگ کی جانب سے بھی دوران کال بیک گراونڈ میوزک کی سروس پیش کر دی گئی ہے۔ MusiCall نامی اس سروس کے ذریعے آپ اپنے دوستوں سے موبائل فون پر بات کرتے ہوئے بیک گراؤنڈ میں کوئی بھی میوزک چلا سکتے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ آپ ایسا کیوں کرنا چاہیں گے؟ کیونکہ موبائل فون پر بات کرتے ہوئے اکثر ایک دوسرے کی آواز صاف سنائی نہیں دیتی اور رش یا شور والی جگہ پر جہاں پہلے ہی آپ بمشکل ایک دوسرے سے بات کرپارہے ہوں وہاں میوزک لگا کر بالکل ہی بہرے ہوجائیں۔خیر اس مقصد کے لیے زونگ کی جانب سے میوزک کی آواز کم کرنے یا اسے بند کرنے کی آپشن بھی فراہم کی گئی ہے۔

muis

آفر کی تفصیلات:

  • آفر حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنے نمبر 5500 ملانا ہوگا یا پھر Sub لکھ کر اسے 5500 پر ایس ایم ایس کیجئے۔
  • آپ 5500 پر کال ملا کر بہت سے گانے اور میوزک ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔
  • میوزک والی کال کرنے کے لیے اپنے مطلوبہ نمبر سے پہلے 55 ملائیے۔ یہ سروس پی ٹی سی ایل اور دیگر موبائل نیٹورکس پر بھی دستیاب ہے۔

دوران کال کمانڈز:

  • میوزک کی آواز بڑھانے کے لیے # ملائیں۔
  • میوزک کی آواز کم کرنے کے لیے * ملائیں۔
  • میوزک کو بالکل ختم یا دوبارہ چالو کرنے کے لیے صفر دبائیں۔
  • دوران کال کسی دوسرے کا میوزک کاپی کرنے کےلیے * ملائیں۔

شرائط وضوابط:

  • MusiCall سروس چارجز پری پیڈ صارفین کے لیے 5 پیسے روزانہ جبکہ پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے 15 روپے ماہانہ ہیں۔
  • 5500 پر فی منٹ کال اور ایس ایم ایس کے چارجز 2 روپے لاگو ہونگے۔
  • فی الوقت میوزک اور گانے ڈاؤنلوڈ کرنے کے کوئی چارجز نہیں۔
  • 55 ملا کر کی جانے والی تمام کالز صارف کے پیکج پلان کے مطابق چارج کی جائیں گی۔
  • دیگر شرائط اور تمام ٹیکس لاگو ہیں۔