وارد کی مفت ہفتہ آفر : صارفین مفت میں بے وقوف بنیں

وارد کی جانب سے گذشتہ روز غیر فعال صارفین اور نئے صارفین کو وارد کی جانب راغب کرنے لیے مفت ہفتہ آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر کے ذریعے صارفین کو 6 ماہ ایک ہفتہ مفت منٹس فراہم کیے جائیں گے۔ لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟

warid

آفر کی تفصیلات:
اس آفر کے تحت 10 مارچ سے پہلے نئی سم خریدنے یا 31 جنوری سے بند سم واپس لگانے والے صارفین کو ہر 4 ہفتے بعد ایک ہفتہ کے لیے مفت منٹس فراہم کیے جائیں گے۔ مفت فراہم کیے جانے والے منٹس کی تعداد چار ہفتوں میں آپکی جانب سے استعمال کیے گئے منٹس کا 25 فیصد ہوگی۔ یعنی اگر آپ چار ہفتوں میں اپنے پیسوں سے 100 منٹ استعمال کریں تو وارد کی جانب سے آپ کو ایک ہفتہ صرف وارد سے وارد کالز کے لیے 25 منٹ مفت فراہم کیے جائیں گے۔

اگر اس آفر پر غور کیا جائے تو یہ مفتہ دراصل صارفین کے لیے نہیں بلکہ وارد ٹیلی کام کے لیے ہے۔ جسکے ذریعے وہ مفت میں آمدنی میں اضافہ کرنا چاہ رہے ہیں۔ وارد ٹیلی کام کے مقابلے دیگر نیٹورکس اور خاص کر یوفون صارفین کو بغیر ری چارج یا بیلنس استعمال کیے مفت منٹس فراہم کرتا ہے۔ جبکہ وارد کی جانب سے حاتم طائی کی قبر پر لات ماری گئی ہے اور چار ہفتے پیسے خرچنے کے بعد ایک ہفتہ ’مفت منٹس‘ فراہم کیے جارہے ہیں جو صرف وارد پر ہی استعمال کیے جاسکیں گے۔ یقیناً اس آفر سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیوں وارد پاکستان میں آخری نمبر پر ہے۔

شرائط وضوابط:

  • نئی سم کی خریداری پر ملنے والی فری بیلنس کے استعمال پر مفت منٹ نہیں دیے جائیں۔
  • یہ آفر صرف پری پیڈ اور گلو صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • مفت منٹس کی معیاد 30 دن ہے۔
  • تمام ٹیکس لاگو ہیں، آفر محدود مدت کے لیے دستیاب ہے۔

اس آفر کے بارے میں آپکی رائے کیا ہے، تبصرہ ضرور کیجئے گا